Today ePaper
Rahbar e Kisan International

آج میرا امریکہ میں دوسرا دن تھا

International - بین الاقوامی , Snippets , / Saturday, June 29th, 2024

 

السلام علیکم ۔۔۔۔آج میرا امریکہ میں دوسرا دن تھا ۔میں اور میرے میزبان عمر فاروق بھٹی انکی لگثری بی ایم ڈبلیو جرمن کار میں بوسٹن سے تین گھنٹے کی ڈرائیو کرنے کے بعد نیویارک پہنچے ۔ہم نے نیویارک کے ایک ہوٹل واقع ٹائم اسکوائر میلینیم کی تینتالیسویں منزل پر اپنا کمرہ بک کروایا تھا جو دیکھنے میں تو بالکل نارمل اور بنیادی سہولتوں سے عاری ہے مگر اسکے دام اسکی بلندی کی طرح آسمان سے باتیں کرتے بھاری بھرکم ہیں دنیا بھر میں نیویارک کی پہچان مجسمہ آزادی سے بھی کی جاتی ہے۔ہم نے آج ہوٹل مذکورہ کے بالمقابل ایک پارکنگ میں تین ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے پچاس گھنٹوں کے لیے امانت رکھوائی اور ہوٹل میں اپنا دستی سامان رکھوا کردن بھر نیویارک کی خوب سیر کی مشہور زمانہ پینٹاگون کی وہ ٹوینز ٹاور یعنی جڑواں عمارتیں بھی دیکھیں جو اکیسویں صدی کے چڑھتے ہی نامعلوم یا خدائی مخلوق دہشتگردوں کی کاروائی میں تباہ ہو کر زمین بوس ہوگئی تھیں اور اس عالمی نامعلوم دہشتگردی کے واقعہ کو نائین الیون یعنی نو دو گیارہ سے موسوم کیا جاتا ہے۔پینٹاگون کی عمارت کواب دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے البتہ اس کے قریب ہی اس واقعہ کی یاد میں فریڈم ٹاور کے نام سے ایک اور بلند ترین عمارت قائم کی گئی ہے جسے دور جدید کے امریکی معماروں نے کچھ اس طرح تعمیر کیا ہے کہ انسانی عقل و فہم دنگ رہ جاتی ہے ۔ہم اس کی ایک سو دو منزل تک بذریعہ لفٹ چند سیکینڈز میں اس طرح پہنچے جیسے کسی اُڑن کھٹولے نے ہمیں پہنچا دیا ہو اتنی سبک رفتار لفٹ میں بھی اوپر جانے کا سفر بھی پہلی بار طے کیا اور کانوں کے پردے بند ہوتے محسوس ہوئے اور اتنی بلندی سے وسیع و عریض نیویارک شہر کا نظارہ کیا ۔اس فریڈم ٹاور کا ٹکٹ بھی ارزاں نہ تھا اور اس میں داخل ہونے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر وہ تمام تر جامہ اور زیر جامہ تمام تر تلاشیاں دی گئیں جو ہر امریکی ائیرپورٹ پر دی جاتی ہیں دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے ٹاور مذکورہ کو دیکھ کر ٹوکیو کا اسکائی ٹری ٹاور یاد آگیا جو کہ اس وقت جاپان کی بلند ترین عمارت ہے اور اس سے بھی ٹوکیو کے چاروں اطراف کا دور دور تک نظارہ کیا جا سکتا ہے۔نیویارک کے فریڈم ٹاور سے سٹیچو آف لبرٹی یعنی مجسمہ آزادی بھی اتنا مخنی دکھائی دیتا ہے جتنی وطن عزیز میں عوامی آزادی دکھائی دیتی ہے ۔نیویارک ایک مصروف ترین سیاحتی شہر ہے جہاں کی شاہراہوں اور بازاروں میں دنیا بھر کے باشندے چلتے پھرتے اور لُڑکتے دکھائی دیتے ہیں اور سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہ کس چیز کے نظارے کر رہے ہیں اور کیوں اتنا زر کثیر خرچ کر رہے ہیں جہاں ہر گام فی منٹ کے حساب سے انکی جیبیں محروم ہورہی ہیں اور مرحوم ہونے کو ہیں ۔اس شہر بے مثال نے مذہب یا قومیت سے بالا تر ہو کر دنیا بھر کے باشندوں کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے بلکہ یہ باشندے اس آغوش میں جانے کے لئے ماہی بے آب کی طرح تڑپتے ہیں کیا گورے کیا کالے اور سانولے یا پیلے کیا حبشی کیا مسلمان کیا سکھ کیا یہودی یا کیا مُودی کے نام نہاد ہندو کیا عیسائی ہر قوم و مذہب اور رنگ و نسل کا فرد یہاں ازادانہ گھومتا پھرتا اور لُڑکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔بلندوبالا عمارات پر دیو ہیکل جدید ڈجیٹل نیون سائن بورڈزپر دنیا بھر کی مصنوعات کے اشتہارات چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ایک سائن بورڈ پر جاپان کی سبز چائے کا اشتہار جو بیس بال کے نوجوان جاپانی بے تاج بادشاہ اوتانی کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ میرے وطن ثانی جاپان کی جان ہے
نیویارک شہر کی دن کی رونقیں دیکھنے کا الگ مزا ہے اور رات کی روشنیوں میں اس شہر کا منظر مختلف مزا دیتا ہے ۔ہم نے رات کے مناظر سے بھی خوب لطف اٹھایا اور رات تین بجے اپنے کمرے میں واپس آئے ۔۔۔اور اپنے ہم عمر عمر بھٹی کے ساتھ اپنے ساٹھ سالہ جسموں کو آرام دینے کے لیے اپنے اپنے بستروں میں دبکنے لگے میں اپنے میزبان عمر فاروق بھٹی کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی نجی و کاروباری اور جسمانی مصروفیات ترک کر کے مجھے اپنامہمان بنایا۔میرے دورہ امریکہ کے پہلے روز ہی امریکہ بھر سے میرے دوستوں و واقف کاروں کی جانب سے متعدد پیغامات اور فون موصول ہورہے ہیں کہ میں ان سے رابطہ کروں اور ملاقاتیں بھی کروں مگر یہ میرے بس میں کہاں ہیے کہ اپنی خواہش کے مطابق یا میزبان کے شیڈول سے ہٹ کر دوستوں کی پیشکش قبول کرسکوں امریکہ تو ایک دنیا کا نام ہے جہاں نیو یارک یا میساچوسیتس سے اگلی ریاست میں جانے کے لیے الگ جہاز کی پرواز درکار ہے اس وقت رات کا آخری پہر دن توڑنے کو ہے موبائل پر اپنا ہی لکھا ہوا معدوم ہوتا نظر آرہا ہے اور عمر پٹی کے خراٹے میرے خراٹوں کے منتظر ہیں کہ آجاؤ بس ہوگئی اگلا دن بھی نیو یارک کے نام ہونے والا ہے شب بخیر دوستو
خیر اندیش
ناصر ناکاگاوا

Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: آج میرا امریکہ میں دوسرا دن تھا, ID: 7182

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)

Display Conditions
specific pages
Adwp_the_query
post_id: 7182
is_singular: 1


Find solutions in the manual
Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: آج میرا امریکہ میں دوسرا دن تھا, ID: 7182

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)

Display Conditions
post type
Adwp_the_query
post


Find solutions in the manual

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International