rki.news
انور شعور کی زیرِ صدرات مشاعرے کے مہمانِ خصوصی فراست رضوی اور احمد نوید تھے
شاہ عبدالطیف بٹھائی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
آرٹس کونسل کراچی ایسٹ (ایوان جوش) میں ماہانہ مشاعرہ کے سلسلے میں شاندار مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا منتظمینِ مشاعرہ فاطمہ حسن اور مسرور پیرزادو کے زیرِ نگرانی ہونے والے اس مشاعرہ کی خصوصیت ماہِ اگست میں جنم لینے شعراء فراق گھورکھپوری،ن م راشد، احسان دانش،ادا جعفری،اختر حسین جعفری،اور جاذب قریشی جیسے شعراء کی ادبی خدمات کو یاد کرنا، اور سندھ کے مشہور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعر انور شعور نے کی،پروفیسر مشتاق مہر، فراست رضوی، مہمانِ خصوصی جبکہ احمد نوید مشاعرے کے مہمانِ اعزازی تھے نظامت کے فرائض ندیم نقوی نے بخوبی انجام دیئے مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز سے قبل منتظمینِ مشاعرہ پاکستان کی معروف شاعرہ محترمہ فاطمہ حسن نے خطبہ استقبالیہ میں تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
اس مشاعرہ کی سب سے اہم خصوصیات میں اردو اور سندھی کے نئے شعراء کو کلام پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا بھی شامل تھا سندھی اردو کے نئے شعراء نے سینیئر شعراء کے سامنے اعتماد کیساتھ اپنا کلام پیش کیا اس مشاعرہ کو کراچی میں سندھی اردو زبان کے باہمی اشتراک کی وجہ سے خصوصی اہمیت حاصل رہی دونوں زبان کے شعراء کے کلام کو سامعین نے دل کھول کر داد دی اسطرح کے مشاعروں کا انعقاد کو کراچی کی ادبی فضا میں ایک خوشگوار اضافہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔مشاعرہ میں صاحبِ منصب شعراء فراست علی،احمد نوید، مشتاق مہر اور صاحبِ انور شعور، منتظم شعراء فاطمہ حسن ، مسرور پیرزادو کے علاوہ نسیم نازش، سید شائق شہاب، ریحانہ احسان ،ثمرین ندیم ثمر،گلِ افشاں، اشعر عالم عماد، شاہ فہد، شبانہ شابی تار، امر پیرزادو، وحید محسن ،شیر مہرانی ،علی حسن راجپر،امر پیرزادو، شاہ زمان بھنگر نے کلام پیش کیا اور سامعین سے داد وصول کی مشاعرے میں چند شعراء نے شاہ عبدالطیف کی ادبی خدمات پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جبکہ نظامت کار ندیم نقوی وقتاً فوقتاً ماہِ ستمبر میں پیدا ہونے شعراء کے شعری محاسن اور ان کی حالتِ زندگی پر معلومات پیش کرتے رہے۔۔ صدرِ محفل کے کلام سنانے کے بعد مشاعرہ کے اختتام کا اعلان ہوا فاطمہ حسن نے ایوانِ جوش کی انتظامیہ سمیت تمام شعراء ، منتظمینِ مشاعرہ، اور مہمان سامع کی آمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا انتظامیہ کی جانب سے طعام کا اہتمام کیا گیا۔
Leave a Reply