Today ePaper
Rahbar e Kisan International

آرٹس کونسل کراچی کے زیرِ اہتمام معروف شاعر و ادیب فیروز ناطق خسرو کی پانچ کتابوں کی تقریبِ پذیرائی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی صدرِ محفل تھے

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Friday, February 21st, 2025

احمد شاہ، عرفان مرتضی،افتخار ملک ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ارشد جاوید رضوی کا اظہارِ خیال*
* ڈاکٹر سکندر علی مطرب اور پروفیسر مشتاق مہر نے کلامِ پذیرائی پیش کیا*
رپورٹ اشعر عالم (جے آر میڈیا):
فیروز ناطق خسروؔ صاحب کی پانچ نئی کتب ( غزل در غزل، دل کے بند دریچے، گئے سال کی ڈائری،برگد کی جٹیں، اور میری معصوم شہ بانو)
کے علاوہ بھی آٹھ کتب پہلے بھی منظر عام پر آچکی ہیں یوں یہ 13 کتابوں کا خالق ادب کے منظر سے کئی دہائیوں سے جڑا ہوا ہے۔
آرٹس کونسل آف کراچی پاکستان کے زیرِ اہتمام معروف شاعر و ادیب فیروز ناطق خسرو کی
بیک یک وقت پانچ کتب کی تقریبِ پذیرائی ہوئی۔
جس میں شہرِ قائد کیساتھ ملک بھر کے دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے تشریف لائے شعراء ادباء اور نامور عمائدینِ شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی صدرِ محفل اور دیارِ غیر سے تشریف لائے معروف شاعر و ادیب عرفان مرتضی مہمانِ خصوصی تھے جبکہ نشانِ امتیاز صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی اور خود تقریب کا میزبان قرار دیا پھول پیش کرنے کے موقع پر جب صدر آرٹس کونسل کو فیروز خسرو نے پھول پیش کرنا چاہا تو انہوں کہا کہ میں اس تقریب کا میزبان ہوں ۔میں فیروز خسرو کو پھول پیش کروں گا۔ احمد شاہ صاحب نے سب سے پہلے فیروز ناطق خسرو اور ڈاکٹر پیر زادہ قاسم کو گلدستے پیش کیے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض سلمان صدیقی نے انجام دی۔ تقریب کے آغاز سے قبل فیروز ناطق خسرو کی جانب سے صدرِ محفل ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی اور عرفان مرتضی کو پھول پیش کئے گئے بعد ازاں مختلف ادبی تنظیموں اور مہمانوں کی جانب سے شامِ محفل جناب فیروز ناطق خسرو کو گلدستے پیش کئے گئے جن میں جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی جانب سے شازیہ عالم شازی نے،حلقہء اربابِ تخلیق کی طرف سے جناب طارق جمیل صاحب اور جناب خالد میر صاحب نے صاحبِ تقریب کو پھول پیش کیے جبکہ معروف شاعرہ محترمہ افروز رضوی، معروف شاعر ڈاکٹر سکندر علی مطرب اور پروفیسر مشتاق مہر نے ذاتی حیثیت سے گلدستے پیش کئے۔ اس کے بعد مصور جناب طارک ٹونکی، اور گرافکس ڈیزاینر عقیل خان نے فیروز ناطق خسرو کو ان کے خوبصورت اسکیچ پیش کئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ نعمان طاہر نے حاصل کی۔ نظامت کار معروف شاعر و مقرر سلمان صدیقی نے میزبان کی جانب سے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مصنف کے شعری محاسن اور شخصی پہلووں پر مختصر روشنی ڈالی اور پھر گفتگو کے لیئے سب سے پہلے آرٹس کونسل کے صدر جناب محمد احمد شاہ کو دعوتِ خطاب دی تو انہوں مصنف کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ فیروز ناطق خسرو صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ شاعری کرتے ہوئے فیروز خسرو کو ساٹھ سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا۔ شعروادب کی دنیا میں آپ کا حوالہ ایک معتبر حوالہ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے صاحبِ محفل فیروز ناطق خسرو کی بیک یک وقت وقت پانچ کتابوں کی اشاعت پر انھیں مبارک باد پیش کی اور ان شخصیت کو ادبی حلقوں کے لیئے ایک سائبان قرار دیا۔ بعد ازاں خسرو صاحب کے پوتے زین علی پاشا نے اپنے دادا فیروز خسرو ناطق کی عملی زندگی پر روشنی ڈالی اور اپنے مخصوص اندازِ تخاطب سے حاضرینِ محفل سے زبردست داد حاصل کی اس کے بعد ڈاکٹر سکندر علی مطرب اور پروفیسر مشتاق مہر نے اپنا کلامِ پذیرائی پیش کیا اور دیگر مقررین نے جن میں افتخار ملک ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ارشد جاوید رضوی نے صاحبِ محفل کی شخصیت،شاعری اور تصانیف پر اظہارِ خیال پیش کیا اس کے بعد فیروز ناطق خسروؔ کو اظہارِ تشکر پیش کرنے کی دعوت دی گئی تو انہوں نے اپنے خطاب میں تمام حاضرینِ محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں ٹریفک کے حالات ٹھیک نہیں تھے مگر اس کے باوجود میرے احباب کی ایک بڑی تعداد میری پذیرائی کے لیئے حاضر ہوئی جس کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں اسکے بعد مصنف نے اپنے کلام سے حاظرین کو محظوظ کیا اور خوب داد و تحسین حاصل کی پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی عرفان مرتضی،اور آخر میں صدرِ مشاعرہ ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے شامِ محفل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International