دنیا کے کچھ علاقے ایسے ہیں ، جو ہر دور میں جنگ و جدل کرنے والی افواج کا راستہ رہے ہیں ، ایسے ہی علاقوں میں ایک ترکمانستان بھی ہے ، قدیم فارس ہو یا جدید روس ، یہ علاقہ جنگ کا شکار ہی رہا ، گو ساتویں صدی میں مسلمانوں کی آمد نے اسے علم و فضل کا گہوارہ بنا دیا ، خراسان ، اشک آباد جیسے شہر ایک زمانے تک دنیا میں مشہور رہے اپنے علم و ہنر کے لیے ، پھر یہ اندرونی خلفشار کا شکار ہوتا رہا ، انیسویں صدی کے اوائل میں یہ روس میں شامل ہوا اور پھر روس ٹوٹنے کے بعد 27 اکتوبر 1991 کو آزادی کا اعلان کیا ، اشک آباد میں یہ اسی آزادی کی ایک خوبصورت یادگار ہے جس میں نہ صرف اسلامی ثقافت نظر آتی ہے بلکہ اس ملک کی خوشحالی بھی دکھائی دیتی ہے
Leave a Reply