ہر دفتر میں ایسے کچھ افراد ضرور ہوتے ہیں جو اپنی کمپنی کے لیے جان و دل سے کام کرتے ہیں۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور کمپنی کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی مخلصی کا صلہ انہیں تکلیف دہ صورت میں ملتا ہے۔
آج میرا ایک دوست جو نہایت ہی شریف اور ایماندار ہے ۔ اپنی کہانی بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔ کہ میں اپنی کمپنی کے لیے انتہائی مخلص ہوں۔ صبح سے شام تک محنت کرتا رہتا ہوں اور کمپنی کے ہر کام کو بڑی دلچسپی سے انجام دیتا ہوں۔ میری محنت اور لگن کو دیکھ کر اکثر لوگ حسد کرتے ہیں۔ اور افسوسناک بات یہ ہے کہ لوگ ہمیشہ مخلصی سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپنی میں کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنا کام ٹالنے کے لیے مختلف بہانے بناتے تھے۔ اپنے کام سے زیادہ گپ شپ کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے کمپنی کے مالک کو اس مخلص ملازم کے خلاف مختلف طرح کی باتیں بنا کر سنائی۔ انہوں نے اسے یہ بتایا کہ یہ ملازم کمپنی کے اخراجات بہت زیادہ بے جا استعمال کر رہا ہے۔جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
کمپنی کے مالک ان کی باتوں میں آ گیا اور اس نے اس مخلص ملازم کو ڈانٹ پڑھائی۔ اس نے اسے کہا کہ وہ اتنا زیادہ اخراجات کیوں کرتا ہے اور جبکہ اخراجات کم کرنا چاہیے۔ اس ملازم کو اس بات کا بہت دکھ ہوا۔ کہ میرے اخراجات کی تمام تر تفصیل واضح ہونے کے باوجود ڈانٹ پڑی ہے۔
میرا دوست تھوڑی دیر چپ رہنے کے بعد آہ بھرتے ہوئے کہنے لگا۔ یارا!!!
لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ مخلص لوگ ہی کسی ادارے کو کامیاب بناتے ہیں
مگر کبھی مخلصی کی ہمیشہ قدر نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی لوگ اپنی حسد کی وجہ سے دوسروں کی محنت کو نہیں برداشت کر پاتے۔ اس طرح کے لوگ ہمیشہ دوسروں کو گرا کر خود کو اوپر لانا چاہتے ہیں۔
ہمیں ایسے لوگوں سے بچ کر رہنا چاہیے اور اپنی محنت پر یقین رکھنا چاہیے۔ ہمیں کبھی بھی اپنی مخلصی کو کم نہیں کرنا چاہیے۔ اور نہ ہی یہ لوگ جانتے ہیں کہ
مخلصی ایک ایسا سرمایہ ہے جو کبھی ضائع نہیں ہوتا
اگر ہم اپنا کام ایمانداری اور لگن سے کریں گے تو ایک نہ ایک دن ہمیں ضرور کامیابی ملے گی۔اور جو لوگ بغیر کسی مطلب کے محنت کرتے ہیں، وہ ضرور کامیاب ہوتے ہیں
مخلصی کی راہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتی، لیکن یہ سب سے سچی راہ ہے
Leave a Reply