تحریر : عبدالصّمد
ایک مسافر رات کو سڑک کنارے سویا ہوا تھا کہ. چور اسکا سارا مال اٹھا کر لے گئے۔ وہ صبح آہ و فغاں کرتا دربار میں حاضر ہوا اور سارا قصہ سنایا ۔ بادشاہ نے کہا تم عجیب احمق ہو یوں غافل سو گئے۔ مسافر کہنے لگا صاحب عالم میرا خیال تھا کہ آپ جاگ رہے ہیں ۔
ایک اندازے کے مطابق گزشتہ پانچ برس میں چوری ‘ راہزنی ‘ اغواء برائے تاوان ‘ ریپ وغیرہ جیسے واقعات میں پندرہ سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ لاہور اور کراچی اس میں سر فہرست ہیں۔
باوجود اس کے کہ جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو کیوں کہ پچھلے دس سالوں میں ڈولفن فورس اور سیف سٹی جیسے اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ پولیس کے ہیومن ریسورس میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ۔ محکمہ کے کندھوں پر تنخواہ و دیگر اخراجات کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ اس وقت تک پولیس کے پندرہ سے زائد ونگ بن چکے ہیں ۔ مگر کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے !
میں بھی بدو مسافرکی طرح اسی وہم میں مبتلا ہوں کہ صاحب عالم جاگ رہے ہیں !
Leave a Reply