Today ePaper
Rahbar e Kisan International

آہ، پروفیسر خورشید احمد

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, April 14th, 2025

rki.news

یارانِ ادب

باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ادیب پروفیسر خورشید احمد کا کل رات 13 اپریل 2025 کو طویل علالت کے عد انتقالِ ہو گیا-

انا للہ وانا الیہ راجعون

پروفیسر خورشید احمد نے اسلام، تحریکِ اسلامی، تعلیم، سیاسیات اور خاص طور پر معاشیات کے موضوعات پر بہت کام کام کیا تھا، انھیں بین الاقوامی شہرت حاصل تھی۔ انھوں نے اردو اور انگریزی میں ستّر (70) سے زائد کتابیں تصنیف کیں، وہ مولانا ابو اعلیٰ مودودی کےدست راست سمجھے جاتے تھے اور مولانا مودودی کی تصنیفات کی تدوین نو میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا-

بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.

اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

قطعہء تاریخِ وفات
برائے
پروفیسر خورشید احمد

ہے جیسا نام روشن محترم خورشید احمد کا

یونہی ہے کام روشن محتشم خورشید احمد کا

ہوا اُنّیس سو بتّیس کی بادِ بہاری میں

جہان آباد دہلی میں جنم خورشید احمد کا

جہانِ علمِ و دانش کے لئے انمول تحفہ تھا

جہانِ علمِ و دانش میں قدم خورشید احمد کا

مصنف آپ ستّر سے ذیادہ کچھ کتابوں کے

قلم میدان ہستی میں علم خورشید احمد کا

وہی روحِ رواں تدوینِ تصنيفات مودودی

ہے لا قیمت عمل نا مختتَم خورشید احمد کا

مراکِز علم کے ہوں یا معیشت یا سیاست کے

تواتر سے رہا جاہ و حشم خورشید احمد کا

صدی اکیسویں ہے اور ہے سالِ رواں پچیس

ہے سب کے لب پہ نغمہ ہائے غم خورشید احمد کا

ہوی نایاب یوں محفوظ تاریخِ وفات ان کی

:ید اللہی دیا روشن قلم خورشید احمد کا:

2025 عیسوی

دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International