تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ادبی شہ نشین اور اکادمی ادبیات کے زیرِ اہتمام استقبالیہ و شعری نشت کا اہتمام جناب عابد شیروانی ایڈوکیٹ کی کتاب “ابلیس سے جفا” کی پذیرائی محترم مختار حیات اور رونق حیات نے صدارت کی

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Tuesday, January 14th, 2025

رپورٹ: (اشعر عالم جے آر میڈیا)
اردو ترویجِ ادب و ثقافت کے فروغ کی تنظیم شہ نشین ہر ماہ شعری و ادبی نشتوں کا باقاعدگی سے اہتمام کرتی ہے اسی سلسلے میں نویں ماہانہ 2025ء استقبالیہ و شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ شہ نشین کے ماہانہ پروگرام کے سلسلے میں اکادمی ادبیات پاکستان کے اشتراک کا اشتراک شامل تھا۔ پروگرام کی نظامت تنویر سخن صاحب نے کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت علامہ عدنان زائر نے حاصل کی حمدِ باری تعالٰیٰ پیش کرنے کے لئے عدنان عکس کو دعوت مدح سرائی دی اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گل ہائے عقیدت و محبت پیش کرنے کے لئے محترمہ انیلا نعمان صاحبہ کو دعوتِ نعت دی گئی۔ بابرکت آغاز کے بعد حمد و نعت پیش کی گئی ہما ساریہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تمام مہمانِ کرام کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں جناب عابد شیروانی ایڈوکیٹ کی کتاب”ابلیس سے جفا” گفتگو کے لیئے کی گئی جس پر مقررین پروفیسر مشتاق مہر، پروفیسر ڈاکٹر عبد الصمد نور سہارن پوری، اور محترم سلمان صدیقی نے گفتگو کی۔پروفیسر مشتاق مہر نے کتاب کے متن پر خصوصی گفتگو پیش کی انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے مصنف کے کام کو سراہا اور اس پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو یقینی بنایا کہ یہ کتاب اسکول کالج اور یونیورسٹی کے طالبِ علموں تک پہنچے تاکہ نئی نسل علامہ اقبال کی شاعری سے آگہی حاصل کرسکے۔ اس سلسلے میں انہوں اپنی خدمات پیش کرنے کے عظم کا اعادہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر نور عبدلاصمد سہارنپوری نے کتاب کو علامہ اقبال کی نظم “ابلیس کی مجلسِ شوریٰ” کی شرح قرار دیا اور مصنف محترم عابد جاوید شیروانی ایڈوکیٹ کو اقبال کا شاہین قرار دیا۔ سلمان صدیقی صاحب اپنی گفتگو میں مصنف کی کتاب کو اقبال تک پہنچنے کا راستہ قرار دیا۔ پروگرام کی مجلسِ صدارت پر ڈاکٹر مختار حیات،محترم رونق حیات مسند نشین تھے۔تقریب کے مہمانان ذی وقار محترم اختر سعیدی، ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈوکیٹ، سید نعمان حسن ایڈوکیٹ، اور صاحبِ کتاب محترم عابد جاوید شیروانی ایڈوکیٹ تھے۔ پہلے مرحلے کے اختتام سے قبل مصنف عابد شیروانی نے خطاب میں بتایا کہ انھیں یہ کتاب کو لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور وہ نئی نسل میں اقبال سے آگہی کیوں چاہتے ہیں۔صاحب ِ اعزاز نے موضوع ِکتاب پر بنیادی گفتگو کی اور فکرِ اقبال کی تعلیمات ِ الٰہیہ اور اور تعلیماتِ نبوی کے ساتھ تشریح کی اور یوں طلباء و طالبات بالخصوص نسلِ نو کی کردار سازی پر زور دیا اور حق شناسی، اطاعت ِ خداوندی اور حق گوئی کی اہمیت اور ضرورت کو بیان کیا۔بعد ازاں انہوں نے کتاب کی زبردست پذیرائی پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سید مقبول زیدی کی ادبی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں مشاعرے کا آغاز ہوا جس میں شعری نشست میں موجود جن شعرائے کرام نے کلام سماعتوں کی نذر کیا ان میں نقیبِ ِ محفل تنویر سخن، ہماساریہ،پروفیسر مشتاق مہر،سید مقبول زیدی(میزبان)،اقبال سہوانی، انیلا نعمان، علامہ عدنان زائر،کشور عروج ،سلمیٰ رضا سلمی،قمر جہاں قمر،یٰحیٰ سرورِ چوہان، عبد الستار رستمان،اشعر عالم عماد،یاسر سعید صدیقی ،سید افسر علی افسر،افضل شاہ، حافظ مفتی پروفیسر ڈاکٹر نور سہارنپوری، عدنان عکس ،راناخالد محمود قیصر،مرزا عاصی اختر، ڈاکٹر نثار احمد نثار، نجمہ عثمان (برطانیہ)، ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ شامل تھے دونوں صدورِ محفل نے محفل کے اختتام پر اظہارِ خیال پیش کیا اور صدارتی خطاب میں ڈاکٹر عابد شیروانی ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کی کہ وہ فکرِ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے ابلاغ میں مصروف ہیں ۔ قلیل وقت میں تسلسل سے تین کتابیں منظر عام پر لا چکے ہیں ۔ یہ ایک مستحسن قدم ہے ۔ جب کہ شہ نشین کے صدر سید مقبول زیدی نے استقبالِ سالِ نو 2025ء کے ساتھ ” ابلیس سے جفا” پر گفتگو سیشن رکھ کر قابل تحسین عمل کیا ہے ۔ جب کہ ڈاکٹر عابد شیروانی ایڈووکیٹ صاحب اور ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ کی ادب پروری اور ادب نوازی نے کراچی کے ادبی سماج میں ادبی محافل کے انعقاد اور معاونت کرکے خوش گوار ماحول پیدا کیا ہے۔دونوں صدورِ محفل کے خطاب و کلام کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی ۔ میزبانِ محفل سید مقبول زیدی (صدر ِ شہ نشین) نے جملہ مسند نشینان اور شرکائے محفل سے اظہارِ تشکر کیا ۔ مدعو مسندنشینان اور مدعو شعرائے کرام جو کہ یقین دہانی کرانے کے باوجود تشریف فرما نہ ہوئے اور نہ ہی عدم شرکت کی کوئی اطلاع دی نہ ہی مجبوری اور معذرت کا اظہار کیا ان سے دل شکنی اور دل آزاری کے دکھ کا اظہار کیا ۔ اور اخلاقی زمہ داری اور پاسداری پر بات کی ۔اکادمی ادبیات ِ پاکستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر جناب اقبال ڈھیراج صاحب نے بھی اظہار ِ تشکر کیا اور ادبی تقاریب کے لئے پلیٹ فارم مہیہ کرنے اور اپنے تعاون کا دل سے اظہارِ کیا۔ پروگرام کے اختتام کے مصنف نے احباب کو اپنی کتاب تحفتاً پیش کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International