دل کو اب غم ہی راس ہے ساجد اب یہ دولت ہی پاس ہے ساجد
اب کوئی ضد، مطالبہ ہی نہیں دل حقیقت شناس ہے ساجد
کوئی تدبیر سوجھتی ہی نہیں سلسلہء۔۔۔ ہراس ہے ساجد
گنگناہٹ سی ہے ہواؤں میں تو کہیں آس پاس ہے ساجد
ساری دنیا اداس لگتی ہے آج وہ پھر اداس ہے ساجد
ایک دریا سے بجھ نہ پائے گی اک سمندر کی پیاس ہے ساجد
چاند ساجد ابھی نہیں دکھتا اس سے ملنے کی آس ہے ساجد
نواز ساجد نواز موضع حسوک
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2024 Rahbar International
Leave a Reply