rki.news
اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد الرؤف رانجھا نے دو پارٹیوں میں صلح کرا دی، موضع لک کے شہباز احمد اور خالد محمود کے درمیان کئی سالوں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ تفصیلات کیمطابق موضع لک میں شہباز احمد رہنما کسان بورڈ اور خالد محمود کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ اس تنازعہ کی وجہ سے فریقین میں دشمنی تھی۔ دونوں پارٹیوں نے عدالت میں ایک دوسرے کیخلاف کیسز دائر کر رکھے تھے جس وجہ سے حالات کسی بھی وقت ناخوشگوار صورت اختیار کر سکتے تھے۔ تاہم اہل دیہہ کی مشاورت سے ڈی پی او آفس منڈی بہاءالدین میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد الرؤف رانجھا کو معاملہ سلجھانے کیلئے ثالث مقرر کیا گیا۔ عبد الرؤف رانجھا نے فریقین کی باتیں سنیں ان کے زمین کے کاغذات کی چھان بین کی۔ مکمل تحقیقات کے بعد عبد الرؤف رانجھا نے فریقین کو گاؤں کی مسجد میں اکٹھا کیا جس میں گاؤں کے معززین بھی شامل تھے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دونوں کی موقف کو سننے کے بعد معاملہ حل کرتے ہوئے ان میں صلح کروا دی۔ اس موقع پر دعائے خیر کی گئی اہل دیہہ نے اظہارِ تشکر کیا اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد الرؤف رانجھا کی کوششوں کو سراہا۔
Leave a Reply