rki.news
لاہور: ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی نادر رانا کی زیرصدارت ہوئی، جس میں شرکا نے سورہ حجرات کی آیت 14 پر گفتگو کی، سجاد اعوان نے تلاوت قرآن سے لاہور پریس کلب میں منعقدہ نشست کا آغاز کیا، فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفسیری حوالہ پیش کیا،شرکا نے تفسیر عثمانی کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اعمال اس کے عقیدے کے زیر اثر ہوتے ہیں، کلمہ شہادت کا اعلان کرکے وہ دائرہ اسلام میں داخل تو ہو جاتا ہے مگر جب تک ارکان اسلام پر سختی سے کاربند نہیں ہوتا ایمان دل میں جگہ نہیں بنا پاتا، جو اس کے اعمال کو روح بخشے،آخر میں حامد ریاض ڈوگر کی والدہ،محبوب چودھری کی پھوپھو کےلئے دعائے مغفرت کی گئی، مجاہد حسین، شاہد اقبال،فراز فاروقی،محبوب چودھری،حامد نواز،علی زیب، سجاد اعوان،ناصر غنی، شجاعت حامد،ناصر محمود،عبدالحمید گورایا،عذرا نور اور منیر بھٹی نے گفتگو کی۔
Leave a Reply