rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکاء نے سورہ قٓ کی آیات 27،28،29 پر گفتگو کی، نشست میں کہا گیا کہ انسان اپنی عادات کی بدولت اپنے مزاج کا قیدی ہے، شیطان اسے قید سے آزاد نہیں ہونے دیتا اور اپنے جال میں جکڑے رکھتا ہے،گویا شیطانی قید سے چھٹکارا پانے کےلئے مزاجی قید سے آزاد ہونا پڑے گا، ورنہ اللہ کے ہاں نتیجہ اٹل ہے، لاہور پریس کلب میں عدنان لودھی صحافی کی زیرصدارت صاحب صدارت نے تلاوت قرآن کریم اور محمد اشرف محمد داعی نظام قرآن خادم انسانیت نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفسیر مظہری سے حوالہ پیش کیا،آخر میں میاں شبیر نے مرحومین ارکان پریس کلب و اقربا کےلئے دعائے مغفرت اور سیلاب زدگان کی مدد و نصرت کی دعا کی،حاجی عبدالشکور،ثمن عروج،سجاد اعوان،عندلیب اسد،حامد نواز،ساجد ضیاء،شیخ آفتاب حنیف،ناصر محمود،عبدالحمید گورایا اور شجاعت حامد نے گفتگو میں حصہ لیا۔
Leave a Reply