اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی) بلدیاتی انتخابات کی گونج زور پکڑنے لگی چار سُو بلدیاتی انتخابات کی بہار آ گئی وفاقی دالحکومت کی یونین کونسل 53 جھنگ سیّداں اسلام آباد سے راجہ محمد ہارون نے چیئرمین کی نشست پہ کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، کارنر میٹینگز، جلسوں م ریلیوں اور جلوسوں کا آغاز
میں ایک عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کے مسائل کو اچھے سے جانتا ہوں جھنگ سیّداں یونین کونسل 53 کی عوام پر اللہ کے فضل و کرم سے پورا اتروں گا تنظیم انسانیت کی آواز کے ذریعے سے سینکڑوں لوگوں کی خدمت کی جا رہی ہے عوام کا خدمت گار بن کر سامنے آیا ہوں جیت کا نظریہ ہے فتح اللہ کے فضل سے یقینی ہے، راجہ محمد ہارون
وفاقی دالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی مہم زور پکڑنے لگی اسلام آباد کی یونین کونسل 53 جھنگ سیّداں اسلام آباد سے راجہ محمد ہارون نے چیئرمین کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی راجہ محمد ہارون ایک با اثر سیاسی و سماجی شخصیت ہیں جو VOH
تنظیم انسانیت کی آواز کے ذریعے سے لاکھوں افراد کی امداد کر رہے ہیں میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں انسانی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آیا ہوں میرا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی ہے میں چاہتا ہوں کہ عوام مجھے ووٹوں سے نوازے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اپنے والدین کریمین کی دعاؤں سے میں انتخابات جیتنے کے بعد ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا اُنھوں نے کہا کہ میرے دفترکے دروازے ہر خاص و عام کے لیئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں اُنھوں نے کہا کہ
مجھے عوامی مسائل حل کر کہ دلی خوشی ہوتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں بیشمار ترقیاتی کام کر تی چلی جا رہی ہے
بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہو گی راجہ محمد ہارون نے کہا کہ جیسا کہ عوام الناس کو پتہ ہے کہ بیلٹ پیپر پر بہت سارے انتخابی نشان بنے ہوں گے مگر میرے چاہنے والوں نے صرف یونین کونسل 53 جھنگ سیّداں اسلام آباد میں شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگانی ہے شیر کا نشان کامیابی اور پاکستان کی خوشحالی کا نشان ہے راجہ ہارون نے کہا کہ میں چیئرمین کا امید وار ہوں یونین کونسل 53 جھنگ سیّداں اسلام آباد سے اور وی اُو ایچ سماجی تنظیم چلا رہا ہوں اس پلیٹ فارم کے ذریعے سے میں نے فری میڈیکل کیمپس لگائے، غریبوں کو ماہانہ بنیادوں پر راشن و امداد کی جا رہی ہے، تعلیم کو عام کرنے کے لیئے
اعلیٰ پائے کے تعلیمی ادارے کھولے گئے جہاں غریب و نادرا طلباء مفت زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہو رہے ہیں راجہ ہارون نے کہا کہ عوامی فصلی بٹیروں کی باتوں میں ہرگز نہ آئے ایسے بہت سے لوگ آپ کے پاس آئیں گے جو آپ کو سبز باغ دکھلا کر ووٹ کا کہیں گے اُن کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں صرف شیر کا نشان یاد رکھیں شیر کا نشان کامیابی و خوشحالی کا نشان ہے راجہ محمد ہارون نے کہا کہ ہمارا پینل بہت مضبوط اور بہترین پینل ہے اور مجھے چیئرمین کا ووٹ دینے کے ساتھ ہمارے پورے پینل کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ووٹ دیں اور میرے پورے پینل کو یونین کونسل 53 جھنگ سیّداں اسلام آباد سے کامیاب کروائیں راجہ ہارون نے کہا کہ
اس میں یہ بھی ڈال دیں
سماجی خدمات کے اعتراف میں مجھے حکومت پاکستان نے قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا یونین کونسل کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں چیئرمین منتخب ہو کر یونین کونسل کی محرومیاں دور کروں گا صرف اور صرف انسانیت کی خدمت مشن میرا ہمیشہ کہتا ہوں زندگی کا کوئی پتہ نہیں جب تک میں زندہ ہوں میں چاہتا ہوں میں دوسروں کی خدمت کر سکوں اور یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے
Leave a Reply