Today ePaper
Rahbar e Kisan International

اکادمی ادبیات اسلام آباد میں کراچی کی شاعرہ شازیہ عالم شازی کے دوسرے شعری مجموعہ کلام” پلکوں پہ سجے خواب” کی رونمائی و پذیرائی

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Thursday, July 17th, 2025

rki.news

ڈاکٹر مقصود جعفری نے صدرات کی

رپورٹ: اشعر عالم عماد۔ کراچی
کراچی کی شاعرہ شازیہ عالم شازی کے دوسرے شعری مجموعہ ” پلکوں پہ سجے سے خواب کی تقریبِ رونمائی اکادمی ادبیات پاکستان۔اسلام آباد میں ہوئی۔
تقریبِ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری تھے، اس تقریبِ پذیرائی کا اہتمام معروف ادبی و ثقافتی تنظیم “فن کدہ” کی جانب سے کیا گیا تھا نظامت کے فرائض صدر “فن کدہ” جناب امین کنجاہی نے انجام دیئے،
پروگرام کے آغاز کرتے ہوئے جناب امین کنجاہی صاحب نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا اور شازیہ عالم شازی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دوسرا مجموعہ کلام بھی یقناً اردو شاعری میں ایک خوبصورت اضافہ ہوگا اس کے علاوہ معروف شاعر،ادیب و کالم نگار اردو و انگریزی ڈاکٹر حسن یاسر ملک،معروف ڈرامہ نویس پی ٹی وی محترمہ افشاں عباسی، آئیڈیل کیمبرج کے روح ِ رواں جناب انعام محمد، جناب مسعود اقبال ہاشمی( کوارڈینیٹر فن کدہ پاکستان)
جناب اختر سعید صاحب ادیب نے اظہارِ خیال پیش کرتے ہوئے شازیہ عالم شازی مجموعہ کلام اور ان کے شعری اسلوب و محاسن پر اپنا اپنا نقطہء نظر پیش کیا۔۔جناب نصرت یاب جناب فرخ جعفری اور محترمہ تسلیم اکرم نے شازیہ عالم شازی کی کتاب پلکوں پہ سجے خواب پر ان کے بارے میں رائے دی اور ان کے کلام کو پسند کیا اور ان کی کتاب سے غزلیں بھی پڑھ کے سامعین کو سنائیں۔
اسلام آباد میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری تھا مگر اُس کے باوجود مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شاعرہ سے ملنے اکادمی اردو ادبیات میں موجود تھی مہمانِ گرامی میں جوش ملیح آبادی کے نواسے محترم فرخ جعفری ، کے علاوہ کافی تعداد میں روٹرینز نے بھی شرکت جن میں جناب فرخ انجینئر جناب راجہ شبیر اور محترمہ طیبہ صاحبہ کی آمد نے محفل کو مزید رونق افشا بنادیا تھا۔
صاحبِ کتاب شاعرہ شازیہ عالم شازی کو ڈائس پر دعوتِ خطاب و کلام دی گئی تو محفل میں موجود مہمانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شازیہ عالم شازی نے منتظم اعلیٰ امین کنجاہی، فن کدہ کی ٹیم کا اور اکادمی ادبیات پاکستان اسلام کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ادب کی دنیا میں وہ لمحے ہمیشہ خاص ہوتے ہیں جب کوئی تخلیق کار اپنی روح کی گہرائیوں سے نکلا ہوا نیا فن پارہ قارئین کے سپرد کرتا ہے تو امید کرتا ہے کہ اسے اس کوشش پر پذیرائی ملے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوسرے مجموعہ “پلکوں پہ سجے خواب” کے ساتھ ایک نئی ادبی تخلیق لے کر حاضر ہوئی ہوں ۔ یہ کتاب نہ صرف میرے لیئے تخلیقی سفر کی اگلی منزل ہے بلکہ اُن خوابوں کا عکس بھی ہے جو میں نے احساس کی زمین پر پلکوں کی نرمی سے سنوارے ہیں۔۔ امید کرتی ہوں کہ یہ مجموعہ یقیناً قارئین کے دلوں کو چھو کر میرے خوابوں کو حقیقی روشنی عطا کرے گا شازیہ عالم شازی نے حاضرین کی فرمائش پر کلام سنا کر ڈھیروں داد وصول کی
تقریب کے اختتام سے قبل صدر پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری نے شازیہ عالم شازی کو کتاب کی مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اس کتاب کی کامیابی کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے انہوں نے ادب دوستوں سے درخواست کی وہ محبت کی شاعرہ کی کاوش کو کھل کر سراہیں یہ ادیب و شاعرہ کا حق ہوتا ہے۔ ڈھلتی شام اس پر رونق تقریب کا اختتام ہوا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International