rki.news
پریس ریلیز 18ستمبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے تیسری بار بطور وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے اپنے پہلے دو ادوار نئے یونیورسٹی کو ایجوکیشن اور ریسرچ کے لحاظ سے پاکستان کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں میں شامل کرایا۔ انہوں نے فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے ساتھ جامعہ کے تدریسی تحقیقی اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا آغاز 2012 میں ایک سکول کی عمارت سے ہوا۔ کہا کہ انہوں نے نہ صرف ملتان میں یونیورسٹی کا بہترین کیمپس تعمیر کروایا بلکہ جلال پور پیروالہ میں بھی بنجر زمین پر یونیورسٹی کا تحقیقاتی فارم اباد کیا۔شبانہ روز محنت کی بدولت یونیورسٹی کا نام نہ صرف قومی سطح پر بلند ہوا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بہت سی رینکنگ میں اعلی درجات پر برجمان ہے۔انہوں نے کہا ایک تعلیمی ادارے میں پروفیسر ہونا یقینا ایک معراج ہے لیکن اس سے بڑی معراج یہ ہے کہ پروفیسر صاحبان کا علم معاشرے اور قوم کی خدمت میں استعمال ہو ہم اس ادارے کو صرف کلاس رومز تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ پریکٹیکل اور نتیجہ خیز علم کو عام کر کے ملکی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اور ریسرچ اداروں کو کسانوں کی بہتری کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی معیشت کے لیے کسان کا مضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس تناظر میں یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کا ان کے ساتھ منسلک ہونا اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خاطرخواہ تجاویز فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنے موجودہ مسائل سے نمبرد ازما ہو سکیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلاب زدہ علاقوں میں انڈسٹری کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کسانوں کو بیج اور کھاد کی سہولت مہیا کرے گی۔
ریاض احمد براج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply