rki.news
پریس ریلیز 07اکتوبر 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی ہدایت پر بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اکتوبر پوری دنیا میں بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک سنجیدہ صحت عامہ کا مسئلہ ہے جو پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے ہر نویں خاتون اس مرض کے خطرے سے دوچار ہے۔پاکستان ایشیاء میں بلند ترین شرح بریسٹ کینسر والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔اس موقع پر رضیہ شیخ نے تارے زمین پر ٹرسٹ(TZP) کی سماجی و فلاحی خدمات اور خواتین کی صحت کے لیے جاری آگاہی اقدامات پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں معروف ماہرین طب انکولوجی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر ہادیہ اور ڈاکٹر ماہین نے طالبات کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔طالبات نے ماہرین سے سوالات بھی کیے۔شرکاء کو بروشرز آگاہی مواد اور ابتدائی خود معائنے سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے باخبر اور محتاط رہیں۔جامعہ زرعیہ ملتان مستقبل میں بھی صحت عامہ سے متعلق ایسے بامقصد پروگرامز کے انعقاد کا عزم رکھتا ہے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان, ID: 38534
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)
Display Conditions
specific pages| Ad | wp_the_query |
|---|
| post_id: 38534 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان, ID: 38534
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Find solutions in the manual
Leave a Reply