rki.news
یم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 19اکتوبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں “جاب فیئر 2025” کا کامیاب انعقاد کیا گیا جو موجاز فاؤنڈیشن (یو۔این۔ڈی۔پی) اور کیرئیر ڈیویلپمنٹ سینٹر / پلیسمنٹ بیورو (CDC/PB) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اس تقریب نے طلباء و طالبات ،فارغ التحصیل افراد کو معروف اداروں کے نمائندگان سے براہِ راست رابطے، روزگار کے مواقع تلاش کرنے اور صنعت و تعلیمی اداروں کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا.جاب فیئر کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) میان بختاور تنویر شیخ، صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان نے مشترکہ طور پر کیا۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے منتظمین اور شراکت دار اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے اور نوجوانوں میں روزگار کے مواقع و کاروباری سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔میان بختاور تنویر شیخ نے موجاز فاؤنڈیشن اور زرعی یونیورسٹی ملتان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب نے تعلیم اور روزگار کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں امن، سماجی ہم آہنگی اور تمام طبقات کے لیے مساوی مواقع کی پالیسیوں کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈائریکٹر اورک نے طلبہ کو کاروبار اور ابھرتے ہوئے معاشی شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ڈاکٹر محمد اشتیاق فوکل پرسن سی ڈی سی / پلیسمنٹ بیورو، نے بتایا کہ جاب فیئر 2025 اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے زیرِ مالی اعانت منصوبہ “Promotion of Peace and Minority Rights” کے تحت موجاز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ انہوں نے طلبہ اور صنعتوں کی بھرپور شرکت کو سراہا اور اسے نوجوانوں کے با اختیار بنانے اور پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔اس جاب فیر میں مختلف صنعتی و کاروباری شعبوں سے معروف اداروں نے شرکت کی جن میں، ایویول گروپ، سنجینٹا پاکستان، سن کراپ، ٹاپ سن، تارا گروپ، پیٹرون گروپ، ٹرائیگون، گرین ایگری مال، وولکا فوڈز، پیپسی (نوبہار بوٹلنگ)، اسپارکوسول، حبیب بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، خوشحالی بینک، ٹائمز کنسلٹنٹ، مان انسٹیٹیوٹ، پنجاب اسمال انڈسٹریز، رائل موبائلز اینڈ آئی ٹی سلوشنز، اور فلاور کلچر اسٹال (ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ)۔جاب فیئر کے دوران فارغ التحصیل طلبہ اور تاجروں کے درمیان بھرپور رابطہ ہوا۔ کئی کمپنیوں نے موقع پر ہی انٹرویوز اور شارٹ لسٹنگ کا عمل مکمل کیا، جبکہ دیگر نے آئندہ بھرتیوں اور انٹرن شپ پروگرامز کے لیے ریزیومے جمع کیے۔ تعلیمی اور کنسلٹنسی اداروں نے طلبہ کو رہنمائی فراہم کی اور مستقبل میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ اشتراکِ عمل کے منصوبوں کا اعلان کیا۔یونیورسٹی نے اپنی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ان سابق طلبہ کی شرکت کو بھی سراہا جو آج نمایاں پیشہ ورانہ کردار ادا کر رہے ہیں، جن میں شامل ہیں: رمیل شاہد (ایگریکلچر آفیسر، حکومتِ پنجاب)، شہام قادر (ایگریکلچر فنانس آفیسر، حبیب بینک لمیٹڈ)، اور فلپس، بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر، جنہوں نے صنعتی نمائندگان سے ممکنہ روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔زرعی یونیورسٹی ملتان، بی زیڈ یو ملتان، ویمن یونیورسٹی ملتان اور دیگر تعلیمی اداروں کے کثیر تعداد میں طلبہ اور فارغ التحصیل افراد نے اس فیئر میں شرکت کی۔ معزز مہمانان اور اساتذہ میں پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر محمد شہباز، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر خالد حمید (سی ای او تارا گروپ)، رانا رفیق (این ایس ایم پیٹرون گروپ)، کاشف منیر (زی ایم گرین ایگری مال)، ڈاکٹر اسد مسعود (سنجینٹا پاکستان)، عبدالمجید (جی ایم مارکیٹنگ)، رانا آصف حیات ٹپو (سی ای او ٹرائیگون)، مسٹر وحید بخش (خوشحالی بینک)، میڈم حرا (ایچ بی ایل) اور عثمان شوکت (بینک آف پنجاب)، جنہوں نے طلبہ سے ملاقات کی۔جاب فیئر 2025 ایک سنگِ میل تقریب ثابت ہوئی جس نے روزگار کے فروغ، کاروباری مواقع اور اکیڈیمیا و صنعت کے درمیان تعاون کو تقویت دی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply