rki.news
پریس ریلیز 26اکتوبر 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ فارم جلالپورپیروالا میں سیلاب سے متاثرہ خصوصی افراد میں ویل چیئرز اور کچن گارڈنننگ سیڈ کٹس تقسیم کیے گئے۔ زرعی یونیورسٹی ملتان اور مین سٹریم آرگنائزیشن نے سیلاب سے متاثرہ خصوصی افراد کے لیے مختلف فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ویل چیئرز کا انتظام کیا۔ اس موقع پر مین سٹریم کے سربراہ نادر خان نے کہا کہ فلاحی تنظیموں خصوصاً ڈس ایبل پرسن ایسوسیشن اور اسرا کا شکریہ ادا کیا،جنکے تعاون سے خصوصی افراد کی زندگیوں میں یہ ویل چیئرز کچھ آسانی پیدا کریں گی۔ رئیس جامع پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم ان افراد کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ جسمانی معذوری آج کے دور میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں بلکہ معاشرے میں بھلائی اور فلاحی کردار ادا نہ کرنا اور حقوق العباد کی طرف دھیان نہ دینا زیادہ بڑی معذوری ہے۔ اللہ ہمیں اسی طرح توفیق عطا فرمائے کہ یونیورسٹی اچھے لوگوں کے ساتھ مل کر جلالپورپیروالا کے لوگوں کی زندگیاں آسان بنانے کے لیے کام کرتی رہے۔پروگرام کے اختتام پر خصوصی افراد میں ویل چیئرز اور سبزیوں کے بیج تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ٹریژار محمد رفیق فاروقی، جاوید اقبال، محمد مشتاق ، میڈم صالح،
ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر فواد، ڈاکٹر نبیل، ڈاکٹر اشتیاق اور ڈاکٹر مقرب بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply