تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بزم خواجہ جاوید اختر کی کامیاب ادبی نشست

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Sunday, November 10th, 2024

(پریس نوٹ: نیوز بیورو)
ڈاکڑ معید رشیدی علیگڑھ کے برادر کبیر ڈاکٹر وحید الحق علیگ (اسسٹنٹ پروفیسر صدر شعبہ اردو ، نئی ہٹی آر بی سی کالج) کی میزبانی میں کانکی نارہ والی ان کی رہائش گاہ پہ ایک ادبی نشست بتاریخ 7 نومبر 2024 بروز جمعرات شام چار بجے منعقد ہوئی۔ صدارت خواجہ احمد حسین اور نظامت علی شاہد دلکش نے کی۔ نشست کا آغاز محترم مولوی عبدالرشید نے کلام اللہ کی قرأت سے کیا۔‌ پھر علی شاہد نے دلکش انداز میں حمدیہ قطعہ پڑھا۔ مخصوص ادبی نشست دو مرحلوں پر مشتمل تھی۔ پہلے مرحلے میں جواں سال شاعر احسان خان نے دو بہترین غزلیں پیش کی۔ صاحبِ کتاب افسانہ نگار ، مبصر اور معروف شاعر نسیم اشک نے چند خوبصورت قطعات پیش کیے۔ اس کے بعد احمد منیر نے بے پناہ نظمیں سنا کر دل جیت لیا۔ جناب سعادت علی بیگ (سابق ہیڈ ماسٹر ، سی ایم او ہائی اسکول، کلکتہ) نے معنی خیز افسانچہ بعنوان “شادی” سنا کر سب کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ مہمان شاعر مہتاب سلم (معتبر صحافی) نے بھرپور اشعار سنا کر محفل کے وقار میں اضافہ کیا۔ صدر محترم خواجہ احمد حسین نے بھی اپنے منفرد لب و لہجے میں غزل سنا کر پہلے دور کو مکمل کیا اور ڈاکٹر وحید الحق علیگ کی تقرری پہ مبارکباد پیش کیا۔ بعد نماز مغرب دوسرے مرحلے میں صدر محترم کی فرمائش پر حیدرآباد میں خوب پسند کی جانے والی تخلیق کو علی شاہد دلکش نے پیش کر کے ایک دلکش سماں باندھ دیا۔ اس رو میں احسان خان ، نسیم اشک اور احمد منیر اور معروف شاعر مہتاب سلم نے بھی اپنی اپنی بہترین تخلیقات سنا کر ادبی محفل کو بالکل تازہ دم کر دیا۔ محترم سعادت علی بیگ اور نسیم اشک نے اپنے اپنے تاثرات کو عالمانہ انداز میں رکھا۔ اخیر میں صدرِ نشست خواجہ احمد حسین نے صدارتی خطبہ پڑھا اور آئندہ ایک بڑے مشاعرے کا اعلان کیا اور پھر فلسطین کے حوالے سے ایک قطعہ اور چند متفرق اشعار سنائے اور شعراء کا شکریہ ادا کیا ۔

رپورٹ: جعفر دانش ، کانکی نارہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International