تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بزم عروج ادب پاکستان ،تقریب رونمائی اور مشاعرہ

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, May 5th, 2024

تین مءی 2024 بروز جمعہ کو الحمراء آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں شعراء اور شاعرات کی مشہور ادبی تنظیم بزم عروج ادب کے زیر اہتمام ایک شاندار ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا.
بزم عروج ادب کے روح رواں مشہور شاعرہ عروج زیب صاحبہ کے شوہر نامدار جناب زیب احمد شکیل اور محترمہ عروج زیب صاحبہ ہیں اس ادبی تنظیم کی بنیاد2017 میں مشہور شاعر و ادیب جناب اقبال راہی صاحب اور قابلِ احترام شاعر اور ادیب ممتاز راشد لاہوری کی سربراہی میں ممتاز راشد لاہوری کے گھر میں رکھی گءی اور ابھی تک یہ بزم ان کی سربراہی میں بڑے احسن طریقے سے اپنی ادبی کاروائیاں جاری رکھے ہوے ہے. سال میں تین تقریبات منعقد ہوتی ہیں. جن میں ملک کے تمام شہروں سے ہر طبقہ فکر کے شعراء کرام اور شاعرات کو منعقد کیا جاتا ہے انھیں عزت، مان اور احترام سے نوازا جاتا ہے عروج زیب صاحبہ اور زیب شکیل احمد صاحب ایک پاوں پہ کھڑے ہو کے اپنے تمام مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے نہیں تھکتے. زیب جی کے چہرے پہ ہمہ وقت ایک مہربان مسکراہٹ ان کے حسن کو چار چاند لگاتی رہتی ہے تقریب کے سارے انتظامات عروج زیب اور شکیل احمد زیب کے ہونہار. سپوت شکیل احمد زیب اور یاسر شہزاد زیب کرتے ہیں. آنے والے مہمانوں کو خوبصورت پھولوں کے گلدستے سے خوش آمدید کہنا، مہمانان گرامی کو حسب مراتب بٹھانا، پوری تقریب کے مہمانوں کا خوش اسلوبی سے دھیان رکھنا ساتھ ساتھ فوٹوگرافی اور ویڈیوز بنوانا یہ تمام کام عروج صاحبہ بہتر سے نمٹانا جانتی ہیں اور یہ اس مہربان ادبی جوڑے کی زندہ دلی اور بہترین اخلاق کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ وہ اپنی تقریبات میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شعرا اور شاعرات کو اکٹھا کر کے رونقیں لگاتے ہیں اور ان رنگ برنگی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اللہ کرے ان کی یہ ادبی کاوشیں اسی جزبے اور خلوص سے جاری و ساری رہیں اور پورے ملک کے شعرا کرام ایسے ہی بزم عروج ادب کی محفلوں کو چار چاند لگا تے رہیں.
تین مءی 2024 بروز جمعہ کو الحمراء آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں ہونے والی یہ تقریب دو حصوں پہ مشتمل تھی. پہلے حصے میں ڈاکٹر جناب منظر پھلوری کی نعتیہ شاعری کی پانچویں غیر منقوط کتاب سواعی مصرعی مدح رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریب رونمائی تھی. ڈاکٹر منظر پھلوری صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتے ہیں درویش منش اور صاحب بصیرت انسان ہیں دونوں ہاتھوں سے بانٹنے پہ یقین رکھتے ہیں ان کے شاگرد پورے ملک میں پھیلے ہوئے ڈاکٹر پھلوری صاحب کو اس سعادت کے لیے دلی مبارکباد. اللہ پاک انہیں اپنی رحمتوں اور محبتوں سے مزید نوازے آمین.
تقریب کا دوسرا حصہ مشاعرے پہ مشتمل تھا تقریباً سو کے قریب شعراء ے کرام اور شاعرات نے مجلس کو اپنے کلام سے محظوظ کیا. نظامت کی ذمہ داری جناب عاطر الفیھانی نے نبھای. صدارت جناب عباس تابش کے ذمے تھی مہمان خصوصی میں میڈم شاہدہ دلاور اور قابل صد احترام جناب جبار مرزا صاحب شامل تھے. جبار مرزا صاحب صبح تین بجے سے تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے نکلے تھے اور تقریباً پوری تقریب کو اٹینڈ کر کے ہی گیے یہ ہی بڑے لوگوں کا بڑک پن ہوتا ہے.
جن سے مل کے پیار ہو جاے وہ لوگ
آپ نے دیکھے نہ ہوں ہاں ہیں مگر ایسے بھی لوگ
بہت ہی اعلیٰ اسلوب کی سینیر شاعرہ حمیدہ شاہین صاحبہ نے بھی اپنے خوبصورت کلام سے نوازا ان کے سسر صاحب ہسپتال میں داخل تھے لہذا وہ کلام عطا کرنے کے بعد رخصت ہو گییں.
جن شاعرات اور شعراء کرام نے کلام سنایا ان کے نام کچھ یوں ہیں. جناب ڈاکٹر منظر پھلوری صاحب، محترمہ عروج زیب صاحبہ ،محترم شکیل احمد زیب، محترمہ حمیدہ شاہین ،جناب جبار مرزا صاحب ،میڈم شاہدہ دلاور ،محترمہ شبنم مرزا صاحبہ ،جناب طارق تاسی، جناب امداد حسین نیازی صاحب، طاہر محمود طاہر صاحب، پروین وفا ہاشمی صاحبہ ،محترمہ روبینہ شاہین صاحبہ ،محترمہ نجمہ شاہین صاحبہ ،محترمہ فرح اقبال صاحبہ، محترم شیراز انجم صاحب، محترم توقیر شریفی صاحب، محترم اسد علی صاحب، محترمہ نبیلہ اکبر صاحبہ، جناب عبدلمجید چٹھہ صاحب، جناب رانا طایر تصدق صاحب، محترمہ صفیہ ملک صابری صاحبہ، محترمہ عروج درانی صاحبہ،. محترم سید ضیاء حسین صاحب، محترم رانا تصدق صاحب، محترمہ نبیلہ اکبر صاحبہ، محترم عقیل اکبر قادری صاحب، محترمہ شگفتہ نعیم ہاشمی صاحبہ، محترمہ زبیدہ صاحبہ، محترمہ ثوبیہ خان نیازی صاحبہ ،ڈاکٹر پونم نورین گوندل صاحبہ اور وہ جن کے ناموں سے میں ناواقف ہوں ان سب سے معذرت خواہ ہوں. مشاعرے کے اختتام پہ. تمام شعرائے کرام کی تواضع کولڈ ڈرنکس اور سنیکس سے کی گءی بعد میں شعراے کرام کے لیے savours میں پرتکلف عشاءیے کا اہتمام کیا گیا. سٹیج کے تمام مہمانوں کو ان کی تصاویر سے بھی نوازا گیا. ایک خوبصورت تقریب بزم عروج ادب پاکستان کے انعقاد کے لئے پیاری عروج زیب صاحبہ اور بھائی شکیل احمد زیب کو دلی مبارکباد
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
drpunnamnaureen@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International