تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بزمِ زملؔ کے زیرِ اہتمام شاندار مشاعرہ کا انعقاد

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, July 10th, 2024

بزمِ زملؔ کے زیرِ اہتمام شاندار مشاعرہ کا انعقاد کِیا گیا (7جولائی بروز اتوار) جس میں ملک بھر سے نوجوان و نامور شعراء کرام نے شرکت کی اور خوبصورت کلام پیش کِیا
صدرِ محفل جناب زبیر قلزم صاحب تھے
بزم کا آغاز بانی بزمِ زملؔ جناب ناصر زملؔ نے تلاوتِ قرآن کریم سے کِیا نظامت کے فرائض بزم کے ایگزیکٹو میمبر جناب ملک حسیب علی نے ادا کِئے تلاوت قرآن کریم کے بعد بزم کے نائب صدر جناب شاہزیب زیب نے خوبصورت نعت کا ہدیہ نبی کریم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں پیش کِیا اُسکے بعد مشاعرے کے باقاعدہ آغاز کِیا گیا نوجوان شعراء میں
جناب عدیل رضا غرقاب ، حسنین عرفی ، طاہر عباس امبر ، سبحان راجپوت ، شاہزیب زیب اسمعیل مخفی ، عبداللہ باصر ، عزیر شائق ،زوار علی ، فاخر کلانچوی ، مہاتیر ، شاہسوار معاز ، عظیم باجوہ ، حافظ حمزہ سلیمانی ، زاہد مہر ، ارسلان سیفی ، مدثر صدیق ، عبدلواحد کاظم ،ظلِ ہاشمی ، بلاول علی ، فرمان بابر و دیگر نوجوان شعراء شامل ہوئے ۔
مہمان اعزاز میں محترمہ سمیرا ساجد ناز (بانی فکرِ سخن سیالکوٹ) مہمانِ خصوصی مریدکے سے رانا عزیر اور کراچی سے قمر آسی صاحب تشریف فرما تھے ۔
تمام شعراء کرام نے خوبصورت کلام پیش کِیا اور خوب داد سمیٹی.
محترمہ سمیرا ساجد ناز ، صدرِ محفل زبیر قلزم صاحب ، قمر آسی صاحب اور کراچی سے بزمِ زملؔ کے نائب صدر شاہزیب زیب اسٹیج کی زینت بنے اور اچھا لکھنے والوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔
حال ہی میں بزمِ زملؔ کی جانب سے ایک کتاب ” تمھارے لفظ قیمتی ہیں” ( جو 15 منتخب شعراء کی مشترکہ کتاب ہے ) شائع ہوئی کتاب میں موجود شعراء میں سے اچھا کلام پیش کرنے والوں کو اعزازی سند سے نوازا گیا ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International