تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بلوچستان میں ایک ہی دن میں کئی خوفناک دہشت گرد حملوں میں 40 سے زائدافراد کی شہادت انتہائی ہولناک ہے ۔ (شجاع الدین شیخ)

Articles , Snippets , / Tuesday, August 27th, 2024

27 اگست 2024ء
پریس ریلیز

لاہور(پ ر): بلوچستان میں ایک ہی دن میں کئی خوفناک دہشت گرد حملوں میں 40 سے زائدافراد کی شہادت انتہائی ہولناک ہے ۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی ۔ اُنھوں نے کہا کہ 26 اگست 2024ء ملکی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ایک خوفناک منصوبہ کے تحت مستونگ، پسنی اور سنتسر میں لیویز اور پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔سیب، پنجگور، تربت، بیلا اور کوئٹہ میں بم دھماکے اور دستی بموں سے حملے کئے۔قلات میں گیارہ اور بولان میں چھ افراد کو شہید کیا جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔موسیٰ خیل میں ایک انسانیت سوز واقعہ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ایک مسافر بس کو روکا، مسافروں کو اتار کر ان کے شناختی کارڈ چیک کیے اور پنجاب سے تعلق ہونے پر23 بے گناہ مسافروں کو بیدردی سے شہید کر دیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون!اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔آمین !امیر تنظیم نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں کو بھارت اور چند مغربی ممالک کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ ہماری سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں جن پر ملک کا زرِ کثیر صرف ہو رہا ہے ملک میں دہشت گردی کے اتنے خوفناک منصوبے کو ناکام بنانے میں کامیاب کیوں نہ ہو سکیں؟ بہرحال پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے صرف اپنی طے شدہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے پر توجہ دیں اور چاک و چابند رہ کر ملکی سلامتی پر پہرہ دیں۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے اندونی اور بیرونی دشمن بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کے لیے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کا استعمال کر رہے ہیں اور قید شدہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو بھی اسی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے دشمن قوم میں ایک مرتبہ پھر صوبائی تعصب اور فرقہ واریت کے بیج بو کر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ امیر تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً دہشت گردی کے ان بھیانک اور ظالمانہ واقعات کے ذمہ داروں کی شناخت کرے۔انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان کے بیرونی پشت پناہوں کو سبق سکھایا جائے۔
جاری کردہ
خورشید انجم
مرکزی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International