تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بیرونی قرضوں کا سیلاب اور عوام

Articles , Snippets , / Friday, March 29th, 2024

سال 1990 سے آج تک ہر حکمران نے فخریہ انداز میں بیرونی قرضوں کے حصول میں کامیابی کی نوید عوام کو سُنائی. لیکن یہ کبھی نہیں بتایا کہ ان قرضوں کا مصرف کیا تھا اور مزید قرضوں سے سرمایہ کاری کیسے ہوگی. حکمران عوام کو حقائق سے تو آگاہ نہ کر سکے البتہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے با لواسطہ یا بلا واسطہ بوجھ عوام پر ہی ڈالا گیا جبکہ عوام اس حقیقت سے قطعاً بے خبر ہیں کہ بیرونی قرضوں کا مصرف کیسے اور کہاں ہوا. عوام کو اب ایک اور فکر لاحق ہے کہ سیاستدانوں نے جو سبز باغ عوام کو گزشتہ انتخابی مہم کے دوران دکھائے تھے اگر ان پر عمل کیا گیا تو قومی خزانے پر مزید بوجھ پڑے گا جس میں اب اتنی سکت بھی نہیں کہ موجودہ بیرونی قرضوں کی اقساط ہی ادا کر سکے. جن سیاستدانوں نے عوام کو خصوصی سہولیات دینے کا اعلان کیا تھا ان کی اب حکمرانی میں بھی شراکت ہے. سہولیات میں سے قابل ذکر انکم سپورٹ کارڈ،کسان کارڈ، مزدور کارڈ، صحت کارڈ، گھر، تنخواہوں میں اضافہ، لیپ ٹاپ، موبائل فون، بیرون ملک اعلیٰ تعلیم وغیرہ ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سہولیات قابل ستائش ضرور ہیں لیکن کاش ایسے وعدے کرتے وقت سیاستدانوں کے ذہنوں میں مقروض ملک کی ناگفتہ بہہ معاشی صورتحال بھی ہوتی. ایسی سہولیات کا کیا فائدہ جس کا صلہ تو سیاستدان لے جائیں اور بوجھ بالواسطہ یا بلا واسطہ عوام پر ڈال دیا جائے. ہم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک مقروض ملک خود کفیل نہیں ہو جاتا اس وقت تک عوام پر قومی خزانے کے بل بوتے پر اپنی نوازشات کی بارش کو تھام کر رکھیں کیونکہ بے بس عوام پہلے سے ہی بیرونی قرضوں کے سیلاب کی وجہ سے پیدا شدہ مہنگائی سے نبردآزما ہیں.

کھایا گیا ہے بانٹ کر کِس اہتمام سے
میراوطن کوئی چوری کا مال تھا جیسے
شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International