تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

تاریخ بھٹی راجپوت قبائل

Articles , Snippets , / Friday, August 23rd, 2024

(مؤلف:عبد الرحیم بھٹی صاحب) تحریر۔عظیم ناشاد اعوان
محترم جناب عبد الرحیم بھٹی یکم فروری1967 میں موضع حطار تحصیل خان پور ضلع ہری پور میں ایک زمیندار گھرانے میں کالا خان بھٹی کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ بھٹی راجپوت خاندان کے کے چشم و چراغ ہیں۔راجپوت قبیلے کی ذیلی شاخ حطار المعروف نیکیال قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد 13مئی1985؁ء کو گورنمنٹ پرائمری سکو ل میرا شہنی سنٹر کوٹ نجیب اللہ میں بطور مدرس تقرر ہوا۔ بی /اے،بی/ایڈ اور ایم /اے اسلامیات کی ڈگریاں بطور پرائیویٹ امیدوار پشاور یونیورسٹی سے حاصل کیں۔ جبکہ ایم /ایڈ کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔11نومبر1994؁ء کو PTCسے CTپوسٹ پر گریڈ B.14میں ترقی ملی۔2013؁ء سے 30دسمبر2016؁ء تک ہائی سکول حطار میں بڑھایا اور 30دسمبر2016؁ء کو ہی خرابی صحت کی وجہ سے بتیس سال اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے بعد پچاس سال کی عمر میں قبل از وقت اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے۔
2014؁ء میں فریضہ حج ادا کیا۔تاریخ کا ذوق و شوق جنون کی حد تک ہے۔اپنے خاندان و قبیلے پر 1997؁ء میں ایک کتاب کے لکھنے کا عزم مصمم کیا۔آپ کی کتاب ”بھٹی راجپوت قبائل“ تقریبا 1600صفحات پر مشتمل ہے اور دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔تاریخ ،تحقیق ایک مشکل فن ہے۔ تحقیق کا مطلب ہے علم کی تلاش کرنا۔تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سچائی ثابت کرنا،کھرے کھوٹے کی پہچان کرانا اور حقیقت کا ادراک کرنا ہیں۔انگریزی میں تحقیق کے لیے ریسرچ(Research)کا لفظ استعمال ہوتا ہے جبکہ تحقیق کے لغوی معنی کسی شے کی حقیقت کا اثبات ہے۔ تحقیق سے انسان کے علم میں نہ صرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ نئے نظریات قائم ہوتے ہیں۔تحقیق میں جانی اور مالی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔بقول شاعر
ہزاروں سختیاں سنگ مزاحم بن کے آتی ہیں
مگر مردان حق اس بات کی پروا نہیں کرتے
تاریخ بھٹی راجپوت کے مؤلف
شہزادہ آزاد سمبڑیالوی نے صفحہ نمبر 35پر لکھا ہے کہ راجہ بلند(سات بیٹے تھے) کے بیٹے بھٹی کی تمام اولاد بھٹی گوت سے مشہور ہوئی۔مہاراج سری کشن جی کی دسویں پشت پر راجہ بلند ہوئے۔جس کے بیٹے کانام بھاٹی (بھٹی) تھا۔اس طرح حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے سام کے بیٹے اشور سے چلنے والی یہ نسل پہلے چندر بنسی پھر جادوپھر شور سینی پھر جادو کی نسل سری کرشن اور سری کرشن کی نسل سے راجہ بھاٹی(بھٹی) ہوا۔اور اسی مشہور راجہ بھٹی کے نام سے اس کی نسل راجپوت بھٹی کہلانے لگی۔
ہزارہ ڈویژن کے جن قبائل کی تاریخ پر کام ہوا ہے اس میں جدون،سواتی، اعوان،سادات، گجر، طاہر خیلی،کرڑال،ترک،مانکیال اکوزئی یوسفزئی،مدے خیل،یوسف زئی،مشوانی،گکھڑ اور تنولی قبائل سرفہرست ہیں۔راجپوت قبیلہ پر ابھی تک کوئی تاریخی کتاب منظر عام پر نہیں آئی۔عبد الرحیم بھٹی صاحب ہزارہ سے پہلے شخص ہیں جنہوں نے بھٹی راجپوت قبائل کی تاریخ لکھ کر ایک احسن قدم اُٹھایا ہے۔ موصوف کی محنت،جذبہ اورقربانیوں پر داد دینی ہو گئی کہ مادیت پرستی کے اس دور میں کچھ لوگ دولت کی تلاش میں سرگرداں ہیں جبکہ موصوف علم وادب اور انسانیت کی فلاح کے لیے پیش پیش ہیں۔
اس کتاب کی تخلق کوئی راتو رات نہیں ہوئی بلکہ عبد الرحیم بھٹی نے اپنی زندگی کے قیمتی 25 سال اس کتاب کا مواد جمع کرنے میں صرف کر دیے۔ شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
زندگی شمع کی ماند جلاتا ہوں ندیم
بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا
انٹر نیشنل ادبی رائیٹر فورم نے گذشتہ سال آپ کو ادبی خدمات کے عوض اکادمی ادبیات میں ایوارڈسے نوازا گیا۔عبدالرحیم بھٹی صاحب بھٹی قبیلہ کے محسن ہیں۔یہ کتاب آپ کے نام کو زندہ رکھے گئی۔جو کام بڑی بڑی تنظیمیں اور پبلشرز کرتے ہیں وہ کام موصوف نے تن تنہا کیا ہے۔آپ کی کاوشوں کی داد دینی چاہیے۔یہ بھٹی راجپوت قبیلہ کی تاریخ نہیں بلکہ انسائیکلو پیڈیا ہے۔اشاعت کے بعدیہ کتاب ہر صاحب علم کی لائبریری میں ہونی چاہیے۔آئندہ نسلوں کے لیے یہ کتاب دستاویز ثابت ہو گئی۔عبدالرحیم بھٹی صاحب کی ہمت اورکاوشوں کو سلام۔۔۔اللہ کرے زو ر قلم اور زیادہ…………
شاہین کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا
مردان سحر کی کبھی ہوتی ہی نہیں شام

ملک عظیم ناشاد اعوان ہڑیالہ مانسہرہ
(صدر بزم مصنفین ہزارہ،چیف آرگنائزر ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان)


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International