تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

تاریخ سادات مصنف سید محمد ظفر علی شاہ ٰ

Articles , Snippets , / Tuesday, May 14th, 2024

تبصرہ نگار ۔ فخر زمان سرحدی یہ کتاب ادب سماج پبلی کیشنز (شہزاد افق صاحب) نے شاٸع کی ہے۔ تقریباپونے چار سو صفأت پر مشتمل سادات کی ضخیم تاریخ ہے۔ سادات کی ہجرت اور دین و نسل کی بقا کے لیے پیش آنے والے حالات و تکالیف اور تاریخ پر مبنی “تاریخ سادات” ایک شاندار کتاب ہے جو ہمیں آل الرسول کی قربانیوں، عزم اور استقامت کی داستان سناتی ہے۔ گاوں میرپور ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان، محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ مصنف، سید محمد ظفر علی شاہ، نے اپنی محنت، استقامت اور علم کی روشنی میں اس تاریخی کتاب کو پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ان کی ایک درجن سے زائد کتب زیر طبع ہیں۔

اس کتاب میں آل الرسول کی ہجرت کے تاریخی حالاتو واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کتاب میں آل الرسول کی قربانیوں، سنگین مشکلات کا مقابلہ کرنے کے عظیم عزم کا مظاہرہ پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے آل الرسول کی تاریخ کو منفرد انداز میں پیش کیا ہے، جو ہمیں ان کی معاشرتی، سیاسی، اور دینی حیات سے آگاہ کرتی ہے۔ ہم مصنف کتاب تاریخ سادات سید محمد ظفر علی شاہ کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اپنی محنت، استقامت، اور علم سے اس بے نظیر کتاب کو ہمیں فراہم کیا ہے۔ ان کی کوشش کو سراہتے ہیں۔

اس کتاب میں مصنف نے اپنی محنت سے آل الرسول کی تاریخ کی تحقیقات کی ہیں، اور ان کی عظیم قربانیوں کو پیش کیا ہے۔ اس کتاب کی تحقیقات ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ کس طرح آل الرسول نے مختلف مشکلات کا مقابلہ کیا اور اپنے علم اور عزم کی روشنی میں کس طرح دینی اور نسلی بقا کی فراہمی کی۔

مصنف کی محنت اور محبت آل الرسول کے لئے اس کتاب کو ایک انوکھی جگہ دیتی ہے۔ اس کتاب کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ ہمیں معاشرتی اور تاریخی تجارب کی گہرائیوں میں لے جاتی ہے، جو ہمیں ایک نیا روشنی دکھاتی ہے۔ ن کی محنت کا نتیجہ یہ کتاب ہے، جو آل الرسول کی تاریخی اور معاشرتی حیات کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے۔ مصنف نے اپنی کتابوں کے ذریعے دینی اور نسلی بقا کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، اور آل الرسول کی قربانیوں اور استقامت کی داستان کو بیان کیا ہے۔ سید محمد ظفر علی شاہ کا ادبی انداز بہت موثر ہے، جو قارئین کو ان کی کتاب کے ساتھ جذبہ دیتا ہے۔ ان کی تحقیقات کی گہرائی اور تجزیہ کاری کا اظہار ان کی کتابوں میں نمایاں ہے۔ ان کی محنت اور علمی استعداد کی روشنی میں “تاریخ سادات” ایک معتبر مرجع کتاب ہے، جو آل الرسول کی تاریخ کو ایک نئی روشنی میں پیش کرتی ہے۔
مصنف کتاب ہذا سید محمد ظفر علی شاہ کی پندرہ سال سے زائد کی مسلسل محنت، لگن، جذبہ اور محنت کے بعد تحقیق و نسب پر پہلی تعارفی کتاب آپ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے ۔ جبکہ مصنف کی دیگر زیر طبع وتحقیق کتب درج ذیل ہیں۔
1- ہسٹری آباوٹ سادات ( انگریزی)
2- باغ بتولؑ ( حسنی و حسینی سادات کی ذیلی شاخیں)
3- ترمذی سادات ( سادات ترمذی اور اولاد پیر باباؒ کا اجمالی تذکرہ)
4- گلستان پیر باباؒ ہری پور ( ہری پور میں سادات ترمذی کے مشہور خانوادے)
5- گلدستہ سادات ( ہری پور میں سادات کے مشہور خانوادے)
6- گلشن قاسم شاہ باباؒ ( پیر باباؒ کے پوتے سید قاسم شاہ بابا کی اولاد کا اجمالی تذکرہ)
7- سادات ترمذی کنڑ ( کنڑ افغانستان میں اولاد پیر بابا کی اولاد کا مختصر جائزہ)
8- سادات چمک میرا (چمک میرا لوئر تناول میں مشہور سادات ترمذی کا خانوادہ)
9- سادات بانڈی عطائی خان ( سادات ترمذی حویلیاں کا مشہور خانوادہ)
10- تذکرہ سادات میر پور ( موضع میر پور ضلع ہر ی پور کے سادات کا مختصر تذکرہ)
11- ٹھپرہ سیداں ( سادات نقوی بھاکری کا مشہور خانوادہ )
12- کربلا کے بعد ( سانحہ کربلا کے بعد کے حالات و واقعات اور خطبات کا مختصر جائزہ)
13- کتاب المشجر ( نسب نامہ سادات میر پور )
14- دیوان المشجر ( قدیمی و قلمی اور تحقیقی شجرات کا مجموعہ)
جیسی شاہکار اور انتہائی خاص کتب شامل ہیں جو سادات کی تاریخ ، ہجرت، دین و نسل کی راہ بقاء، حالات و واقعات اور نسب نامے و شجرات پر مشتمل زیر تحقیق و طباعت ہیں۔جس میں جملہ سادات کرام سے دعا، سرپرستی و معاونت کے خواستگار ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International