عجب بدحواسی کا ہر سو سماں ہے
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
کسی کو کسی کی خبر ہی نہیں ہے
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
حسد کرنے والوں کی فطرت نہ بدلی
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
دعاؤں میں ذودِ اثر ہی نہیں ہے
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
ہوئے اجنبی جو بھی تھے میرے اپنے
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
ہے مسند نشیں جاہلوں کی قیادت
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
عمارت فلک کو بھی چھونے لگی ہے
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
کئے جا رہے ہیں یہ قاتل بھی توبہ
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
نشانہ بنا نے لگے خواجہ کو بھی
قیامت کے دن کیا قریب آگئے ہیں
خواجہ احمد حسین منفرد
کانکی نارہ مغربی بنگال
Leave a Reply