راہ دیجور میں
دامنِ عرش سے
ٹوٹ کر
اک ستارا گرا
خاک میں مل گیا
دیکھ کر یہ سماں
فکر فردا ستانے لگی ہے مجھے دم بدم
اے مرے ہم نفس !
اے مرے ہم قدم !
تم نہ نظروں سے مجھکو گرانا کبھی
تم کو میری قسم
تم کو میری قسم ____ !
سہیل نور (جگتدل)
اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر
کولکاتہ میونسپل کارپوریشن اسکول
Leave a Reply