rki.news
مصنف: مریم خضر
کہنے اور سننے میں “تندرستی ہزار نعمت ہے” ایک عام سا جملہ محسوس ہوتا ہے، مگر حقیقت میں یہ بہت گہرا مفہوم رکھتا ہے۔ ایک تندرست انسان اپنی صحت کی قدر اس وقت تک نہیں کرتا جب تک بیماری اسے نہ آ گھیرے۔ دراصل بیمار انسان کے دکھ اور تکلیف کو ایک صحت مند شخص کبھی پوری طرح سمجھ ہی نہیں سکتا۔
زندگی اپنے ہر رنگ کے ساتھ انسان کو آزمانے آتی ہے۔ کبھی خوشیوں میں ڈوبو دیتی ہے تو کبھی بیماری اور غم میں مبتلا کر دیتی ہے۔ انسان اپنی فراغت اور صحت کو اکثر ضائع کر دیتا ہے، لیکن بیماری اسے بار بار اپنے رب کی یاد دلاتی ہے۔
بچپن سے ہم یہ جملہ پڑھتے اور سنتے آئے ہیں:
“Health is Wealth”
یعنی صحت ہی اصل دولت ہے۔ صحت ایک قیمتی اثاثے کی طرح ہے جس سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔ اگر انسان چاہے جس حال میں بھی ہو، بس اپنے رب کی طرف رجوع کرتا رہے، اپنی نمازوں اور عبادات کی حفاظت کرتا رہے تو دنیا و آخرت دونوں میں سکون پا سکتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر بیمار کو شفا کاملہ عطا فرمائے اور ہر دل کی تکلیف کو دور کر دے۔ آمین!
دعاؤں کی طلبگار
Leave a Reply