معروف صحاحی محترم
احسن مفتاحی(مرحوم) کی نذر
احمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا
ا ۔ اسیرِزبانِ صحافت تھے احسن
یقیناً سراپا شرافت تھے احسن
ح حصارِادب میں ہی رہتے تھے احسن
وہ ہیں منفرد یہ بھی کہتے تھے احسن
س سلاست تھی تحریرِ احسن میں بھائی
ذہانت بہت کم نے ایسی ہے پائی
ن نظر گہری رکھتے تھے اردو ادب پر
زباں کھولنے میں بھی لگتا تھا اک ڈر
م متاعِ غرورِ صحافت تھے احسن
مگر غیض میں اک قیامت تھے احسن
ف فراخ آستیں بھی تھے احسن ہمارے
تھے منسوب ان سے کئی اک ادارے
ت تساہُل، تغافُل، تفاخُر سے ہٹ کر
سدا ہی رہے وہ تنافر سے ہٹ کر
ا اٹاٹوُٹ جانِ صحافت تھے احسن
صحافت کی بے شک امانت تھے احسن
ح حمایت کسی کی نہ بے جا وہ کرتے
اسی واسطے ان کا دم سارے بھرتے
ی یہی انفراد آپ کی ذات میں تھا
خزانہ بھی مضمر ہر اک بات میں تھا
Leave a Reply