تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ثمرین ندیم ثمر۔۔۔

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Saturday, July 15th, 2023

ثمرین ندیم ثمر، دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی خوش فکر اور نئی نسل کی نمائندہ شاعرہ جن کا تعلق کراچی سے ہے لیکن گزشتہ 25 سال سے وہ مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک میں قیام پذیر رہی ہیں۔۔۔۔

ان کو بچپن ہی سے شاعری کا شوق ہےاور انکی فیملی میں کافی لوگ شاعری کرتے ہیں۔۔۔۔۔
گزشتہ دنوں دوحہ میں بزم اردو قطر اور وزارت ثقافت قطر کے تحت انکی شاعری کی کتاب خوشبوئے خیال کی رونمائی ہوئی۔۔۔جس کو بہت پسند کیا اور سراہا جا رہا ہے

جس میں ڈاکٹر آفتاب مضطر صاحب خاص طور پر تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سے تشریف لائے۔۔اور تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی تھےاور صدارت بزم اردو قطر کے صدر رفیق شاد اکلوی صاھب کی تھی اور مہمان اعزازی ثمرین ندیم ثمر صاھبہ تھیں۔۔۔۔دوھہ کے بہت معززین و اکابرین نے بھی بھر پور شرکت کی۔۔۔
محفل کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں کتاب پر تبصرہ ہوا اور مقالہ جات پڑھے گئے۔۔۔۔پھر مھفل مشاعرہ جس میں دوحہ کے مقامی شعراء نے شرکت کی اور پھر محفل غزل سجائی گئی جس میں ثمرین ندیم ثمر صاحبہ کی غزلیں گائی گئیں۔۔۔۔بعد ازاں عشائیہ کا بھی انتطام تھا ۔۔۔جس کے بعد یہ عمدہ اور کامیاب مھفل اختتام پزیر ہوئی۔۔۔۔۔

اب ان کی شاعری کی خوشبو قطر سے نکل کر جگہ جگہ پھیل رہی ہے جہاں جہاں اردو شاعری کو پسند کیا جاتا ہے۔

 


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International