Today ePaper
Rahbar e Kisan International

جان لیوا سرگرمیوں اور حادثات کا تدارک

Articles , Snippets , / Monday, January 26th, 2026

rki.news

عوام کو درپیش وہ مسائل اور حادثات انتہائی افسوسناک ہیں جن سے جان و مال کا زیاں ہوتا ہے۔ کاش ہمارے حکمران اور اعلیٰ سرکاری افسران اجتماعات یا میڈیا کے ذریعے اپنی اپنی کارکردگی کی تشہیر کر کے اپنی ستائش میں عوام کے نعروں اور تالیوں سے محظوظ ہونے کی بجائے اُن مسائل کی طرف توجہ دیں جن سے عوام کے جان و مال غیر محفوظ ہیں۔ اُن میں سے سرِ فہرست بجلی کی بل کھاتی لہراتی غیر منظم ننگی تاریں، سڑکوں اور گلی محلوں میں بغیر ڈھکن کے گٹر، بغیر لائیسنس اور کم عمر ڈرائیور، جعلی معالج، کھانے پینے کی اشیاء میں مضر صحت ملاوٹ، جعلی ادوایات بنانا اور بیچنا، منشیات فروشی اور جان لیوا ڈور سے پتنگ بازی جیسی سرگرمیاں ہیں۔ صدرِ محترم، وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ سے استدعا ہے کہ آپ کے اولّین فرائض اور ذمہ داریوں میں حکمرانی کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کاوشوں سے بالاتر عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

دھواں جو کچھ گھروں سے اُٹھ رہا ہے
نہ پورے شہر پر چھائے تو کہنا
جاوید اختر

شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International