تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

جاپان کے صوبہ ایباراکی کا دورہ

International - بین الاقوامی , Snippets , / Sunday, October 6th, 2024

 

 

جاپان کے سینتالیس صوبوں میں ایباراکی ایک ایسا صوبہ ہے جہاں پاکستانیوں اور دیگر مسلم ممالک کے باشندوں کی کثیر تعداد مقیم ہے اور مختلف کاروبار سے منسلک ہیں وہ واحد صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ مساجد امام بارگاہ اور پاکستانی ریستوران و حلال فُوڈ کی دکانیں ہیں گزشتہ روز میرے بہت ہی محترم دیرینہ اور ہم عمر دوست عدنان منیر نے مجھ سمیت روشن خیال دوستوں کے لئے ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام ایک ایسے خوبصورت اور جاذب نظر ریستوران میں کیا جو ایباراکی کے شہر باندو میں مہر عظیم کے شوروم فار ایسٹ سے اگلے سگنل کے دائیں جانب لب سڑک واقع ہے جسکا نام جاپان حلال مارٹ اور ریستوران ہے جسکی حدود میں قدم رنجا کرتے ہی آپ بھول جائیں گے آپ جاپان میں نہیں بلکہ پاکستان کی ایک خوبصورت وادی میں واقع ریستوران میں ہیں اس ریستوران کے بیرونی مناظر بہت دلکش اور اندرونی مناظر پاکستان کے خوبصورت علاقوں کی تصاویر سے اپنی طرف کھینچتے ہیں جتنا خوبصورت ریستوران ہے اتنے ہی خوبصورت اور وجیہ اسکے روح رواں نوجوان شہر یار ساندھو ہیں جو میرے اور عدنان منیر کے مشترکہ دوست بھی ہیں آج کی اس دعوت میں عبدالاحد بٹ صاحب سمیت روشن خیال دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن میں حاجی محمد انعام الحق چوہدری روبی ارشاد منیر احمد عبدالحمید رحمانی پاکستان سے تشریف لائے ہوئے انکے برادر نسبتی محمد ندیم عاطف اور ایک نوجوان عامر گجر بھی شامل تھے
اس موقع پر شہر یار برادر بزرگ حافظ عمر بلال اور انکے والد محترم جناب محمد ریاض ساندھو بھی تشریف فرما تھے جاپان میں بہت کم ایسے پاکستانی ریستوران ہیں جو حقیقت میں ہر روز خالص پاکستانی تازہ پکوان تیار کرتے ہیں یہاں کی باربی کیو اور مٹن کڑاہی کے ساتھ نام اور روٹیاں کمال کی ہیں اس خوبصورت نشست میں بڑے اہم معلوماتی اور مفید موضوعات پر گفتگو ہوئی اور سب نے اپنے اپنے انداز سے زندگی کے پہلوؤں پر اظہار خیال کیا ہم سب اپنے میزبان عدنان منیر اور شہر یار کے دل کی گہرائیوں سے سپاس گزار ہیں مذکورہ ریستوران میں بیک وقت ساٹھ سے ستر مہمانوں کی گنجائش ہے فیملی کے بھی علیحدہ کمرے دستیاب ہیں سب سے بڑی بات ریاتوران کے ساتھ عبادت کے لئے جگہ بھی مخصوص کر رکھی ہے کسی بھی قسم کی تقریب کے لئے فقط ایک دن پیشگی بکنگ کی جاسکتی ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International