تازہ ترین / Latest
  Saturday, January 11th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

جلالہ پل دھماکہ قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،حسین محمد یوسفزئی

Latest - تازہ ترین , Snippets , / Sunday, July 7th, 2024

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے درینہ کارکن ،سماجی شخصیت اور این سی ٹوسے سابقہ امیدوار برائے کسان کونسلر نے ایک مذمتی بیان میں کہاہے کہ قومی وطن پارٹی کے ایک ادنی کارکن اور نمائندہ کی حیثیت سے جلالہ پل دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اس درد ناک سانحہ کی جتنا بھی مذمت کی جائے کم ہے۔عوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے، تخت بھائی اور جلالہ کے عوام پر امن لوگ ہے ، بے گناہ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانہ بزدلانہ فعل ہے، ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف بد امنی عوام نہ معاشی طور پر مستحکم ہے اور نہ ان کے جان ومال کو کوئی تحفظ حاصل ہے، خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل نقصانات اٹھا رہا ہے۔دہشتگردی کی وجہ سے انسانی جانوں کی ضیاع اور قیمتی املاک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ خیبرپختونخوا میں سیاحت کی صنعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیاحت میں کمی کی وجہ سے ہوٹل انڈسٹری زوال پذیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے روز گار کے مواقع کم ہوئے ہیں اور تجارتی سرگرمیاں بھی کم ہو گئی ہیں۔خیبرپختونخوا ایسا علاقہ ہے جہاں عالمی اور ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے لیے بہت کچھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں پر بھی کئی دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں، جس میں بہت سے کارکنان شہید ہوچکے ، دہشتگردی کے خاتمے اور خیبر پختونخوا میں امن امان کی مستقل اور دیر پا قیام کے لیے قومی وطن پارٹی کی رہنماؤں کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔اس مشکل وقت میں قومی وطن پارٹی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International