تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

حضرت عمر فاروق ؓ کے دورِ خلافت میں عالمی سطح پر اسلام کے غلبہ کا آغاز ہوا۔ (شجاع الدین شیخ)

Articles , Snippets , / Monday, July 8th, 2024

8 جولائی 2024ء
پریس ریلیز

لاہور (پ ر): حضرت عمر فاروق ؓ کے دورِ خلافت میں عالمی سطح پر اسلام کے غلبہ کا آغاز ہوا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی پہلی تاریخ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت کا دن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت عمر فاروق ؓ کے دور خلافت کی سیاسی اصلاحات کو تاریخ اسلام میں ایک خاص مقام اور انفرادیت حاصل ہے جس کے اپنے اور بیگانے سب قائل ہیں۔ آپ ؓ کے
دور حکومت میں سن ہجری کا آغاز ہوا، بیت المال کی بنیا د رکھی گئی اور راتوں کو گشت کرنے کا طریقہ اختیار کیا گیا۔ نئے شہروں کا قیام عمل میں لایا گیا، مملکت اسلامیہ کو نئے صوبوں میں تقسیم کیا گیا،ڈاک اور پولیس کا محکمہ قائم کیا گیا، اپاہج اور ضعیف لوگوں کے وظائف مقرر کیے گئے اور مسافروں کے لیے شاہراوں پر مسافر خانے تعمیر کروائے گئے۔ قیام امن اور عدل و انصاف کی فراہمی کو ترجیح دی گئی اور اسلامی ریاست کے طول و عرض میں عدالتی نظام کو فعال کیا گیا۔ فاروقِ اعظم ؓ کے احساسِ ذمہ داری اور خود احتسابی کا عالم یہ تھا کہ کہا کرتے تھے کہ اگر نہر فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا مر گیا تو کل قیامت کے دن مجھ سے پوچھا جائے گا۔ جو قیامت تک کے حکمرانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اُنہوں نے اپنے دور خلافت میں سادگی اور حسن سلوک کا ایسا نظام نافذ کیا جس کی نظیر تاریخ عالم میں کہیں نظر نہیں آتی۔ اُن کے دورِ خلافت میں3600 علاقے فتح ہوئے اور 900جامع مساجد تعمیر ہوئیں۔ یہ حضرت عمر فاروقؓ ہی تھے جن کے دورِ خلافت میں بیت المقدس کو فتح کیا گیا تھا۔ افسوس کہ آج ارضِ مقدس یہود کے قبضہ میں ہے اور مسلمانانِ فلسطین پر بدترین ظلم ڈھایا جا رہا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ سے قلبی و روحانی تعلق کی دعویدار
امتِ مسلمہ آج مظلوم کے حق میں قوی آواز بلند کرنے کو بھی تیار نہیں چہ جائیکہ ظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ امیر تنظیم نے کہا کہ دورِ حاضر کے مسائل کا حل دورِ فاروقی ؓ میں موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تنظیم اسلامی کی اساس اور اُٹھان اِسی پیغام کی بنیاد پر رکھی گئی ہے کہ
دورِ حاضر کی جدید اسلامی ریاست کے قیام کے لیے اصول خلافتِ راشدہ ہی سے لیے جائیں گے۔ اس تناظر میں صرف خلافتِ راشدہ کے نقشِ قدم پر قائم کیے گئے نظام کے نفاذ سے ہی پاکستان کے جملہ معاشی، سیاسی اور معاشرتی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے عوام الناس سے اس مشن میں تنظیم اسلامی کا بھرپور ہاتھ بٹانے کی اپیل کی۔
جاری کردہ
خورشید انجم
مرکزی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International