Today ePaper
Rahbar e Kisan International

دعوتِ اسلامی غزہ متاثرین کی مسیحا

Articles , Snippets , / Sunday, April 13th, 2025

rki.news

دعوت اسلامی ہر نئے آنے والے دن کے ساتھ مزید اپنے عروج کے زینے طے کرتی جا رہی ہے مگر کچھ یتیم العلم و عقل لوگ اپنے بغض و حسد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دعوت اسلامی پر تنقید اور الزامات کی بوچھاڑ کرتے نظر آتے ہیں، اگر وہ اپنی بغض و حسد کی عینک کو اتار کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہو کہ جس طرح آسماں پر نکلا ہوا سورج اپنی کرنوں سے پوری دنیا کو منور کر رہا ہوتا ہے اسی طرح دعوت اسلامی بھی اپنی دینی اور فلاحی خدمات سے پوری دنیا کو فیض یاب کر رہی ہے۔ اگر ہم بات کریں غزہ کی تو جب دنیا کے زیادہ تر لوگ غزہ پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے، ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹیں لگانے، ریلیاں نکالنے، کانفرسز کرنے یا پھر کچھ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر آواز اٹھانے یا مذمت کرنے تک ہی محدود رہے تو اس وقت دعوت اسلامی غزہ متاثرین کی مسیحا بن کے سامنے آئی اور خاموشی سے بڑے پیمانے پر غزہ کے متاثرین کے لیے امداد کا آغاز کر دیا۔ غزہ میں جنگ و خونریزی کی وجہ سے جہاں ایک طرف انسانی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے، وہیں دعوتِ اسلامی کی فلاحی سرگرمیاں وہاں کی عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہیں۔ دعوتِ اسلامی جو ہمیشہ اپنے دینی خدمات کے لیے جانی جاتی ہے مگر اب جنگ زدہ غزہ کے متاثرین کے لیے اپنی فلاحی خدمات بھی پیش کر رہی ہے۔ جنگ کی وجہ سے غزہ میں خوراک کی کمی اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اس مایوس کن صورتحال میں دعوتِ اسلامی نے اس خطے میں اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئیں ہیں۔ اس وقت دعوتِ اسلامی کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ساڑھے 03 لاکھ سے زائد ہاٹ میلز یعنی گرم کھانے کے پیکٹس، 01 لاکھ کلوگرام آٹا، 75 ہزار کے قریب بریڈ، 08 کنٹینر اناج، 70 ہزار فروٹ کے پیکٹس، 5 ہزار ویجٹیبل باسکٹ تقسیم کیں گئیں جن میں مختلف ویجٹیبل تھیں۔ 05 ہزار سے زائد چھوٹے بچوں کے لیے دودھ کے پیکٹس اور ڈائیپر، چھوٹے بچوں کے لیے 25 ہزار کیک تقسیم کیے گئے۔ دعوتِ اسلامی کی فلاحی سرگرمیاں صرف یہی تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس میں دیگر اہم سہولتیں بھی شامل ہیں. جنگ زدہ علاقوں میں صاف پانی کا ملنا ایک انتہائی مشکل ہے لیکن دعوتِ اسلامی غزہ کے متاثرین کو اب تک 5.1 ملین لیٹر یعنی51 لاکھ لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کر چکی ہے۔ غزہ میں موجود ہسپتالوں کی حالت بھی سنگین ہے اور علاج معالجے کی سہولتیں ناپید ہو چکی ہیں، دعوتِ اسلامی نے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپس قائم کر رکھے ہیں جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم متاثرین کا معائنہ کر رہی ہے اور ضروری ادویات فراہم کر رہی ہے، اب تک 01 ہزار فیملیز کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں مگر اب دعوت اسلامی نے فلسطین سے اردن آنے والے متاثرین کےلیے اردن بارڈر کے قریب ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس لئے رہائش کا انتظام کرنا ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 04 سو فیملیز کو رہائش کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے انہیں شیلٹرز یعنی خیمے فراہم کئیے گئے ہیں یہاں وہ موسمی اثرات سے محفوظ رہ کر زندگی گزار سکتے ہیں۔ دعوت اسلامی نے 06 ہزار فیملیز کو کیش اسسٹنس سپلائی یعنی نقد کیش کی صورت میں مدد کی ہے۔ 25 سو فیملیز کو سردیوں سے بچنے کا سامان دیا گیا۔ 15سو بلینکٹس اور 01 ہزار میٹرس، 05 ہزار لیڈیز کے لیے ہائی جین کٹس اور 01 ہزار لیڈیز میں حجاب تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی ملبہ ہٹانے کے کام میں بھی پیش پیش ہے، دعوتِ اسلامی کی یہ فلاحی خدمات جذبہ انسانی ہمدردی کے تحت پیش کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے، دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یہ تمام فلاحی اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ دین اسلام صرف عبادات تک ہی محدود نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت بھی اس کا حصہ ہے۔ دعوتِ اسلامی کی فلاحی سرگرمیاں اس بات کی غمازی کرتیں ہیں کہ جب انسانیت کی بات ہو تو مذہب و ملت کی تفریق ختم ہو جاتی ہے۔ یاد رہے اس وقت غزہ میں موجود دعوت اسلامی کی مركزی شوری کے رکن الحاج مولانا عبدالحبیب عطاری وہ واحد پاکستانی ہیں جو مظلوم غزہ کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و مدد کے لیے وہاں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ مظلوم غزہ کے لوگوں کی غیبی مدد اور دعوت اسلامی کو مزید ترقی و بلندی عطا فرمائے۔ آمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International