Today ePaper
Rahbar e Kisan International

دنیا کی واحد یونیورسٹی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں طالب علموں کو تعلیم مہیا کر رہی ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اندھیروں میں اجالوں کا کام کرتی جا رہی ہے

Articles , / Sunday, April 27th, 2025

rki.news

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8 اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 1974 سے علم کی شمع کو گھر گھر پہنچا رہی ہے انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بنیاد 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو شہید نے رکھی تھی اس یونیورسٹی کا پرانا نام پیپلز اوپن یونیورسٹی تھا جو بعد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی رکھا گیا انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم پاکستان کے ہر شہر اور دنیا کے ہر ملک و ہر شہر میں موجود ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نظام سمسٹر کے مطابق ہے ہر چھ ماہ کے بعد طالب علم داخلہ لیتے ہیں اور اس یونیورسٹی میں طالب علم انتہائی مناسب فیسوں میں تعلیم مکمل کر کے برسر روزگار ہو سکتے ہیں میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی تک تعلیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دی جاتی ہے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان کا کہنا تھا کہ میں خود طالب علموں کی رہنمائی و مدد کرتا ہوں تا کہ متلاشیان علم کی مشکلات ختم و دور ہو سکیں ورکشاپس میں شرکت کیسے کرنی ہے ، اسائمنٹس بنانی کیسے ہیں اور اسائمنٹس کو بنانے کا طریقہ اور اسی طرح کوئز کیا ہے کوئز کو حل کیسے حل کرنا ہے طالب علموں کے لیئے اپنی خدمات پیش کرتا رہتا ہوں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان کا کہنا تھا کہ میرا اپنا یوٹیوب چینل ہے میں طالب علموں کی آسانی کے لیئے ان کو علم تعلیم دینے کے لیئے یوٹیوب چینل پہ ویڈیوز بنا دیتا ہوں تا کہ طالب علم سیکھ سکیں انھوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ ” علم حاصل کرنے والے اور علم حاصل نہ کرنے والے کبھی برابر نہیں ہو سکتے ” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا ” علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پہ فرض ہے “


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International