تازہ ترین / Latest
  Saturday, January 18th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

دنیائے اردو ادب کی معروف ادیبہ افسانہ و ناول نگار، شاعرہ رضیہ فصیح احمد کے ساتھ عالمی دبستان ادب شگاگو نے شکاگو شناسی فورم کے تحت ایک خوبصورت پر وقار ادبی شام کا انعقاد۔

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Friday, January 17th, 2025

ادبی محفل کی صدارت جناب ریاض نیازی نے فرمائی مشاعرے کے صدر ڈاکٹر توفیق انصاری احمد تھے جبکہ مہمانان اعزازی ڈاکٹر منیر الزمان اور غلام مصطفی انجم تھے
(جے آر میڈیا:اشعر عالم رپورٹ) دنیائے اردو ادب کی معروف ادیبہ افسانہ و ناول نگار، شاعرہ رضیہ فصیح احمد کے ساتھ عالمی دبستان ادب شگاگو نے شکاگو شناسی فورم کے تحت ایک خوبصورت پر وقار ادبی شام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ادیبوں، دانشوروں، کمیونٹی رہنماؤں نے محترمہ رضیہ فصیح احمد کے علمی سفر ان کی شخصیت اور ان کی تخلیقات پر سیر حاصل گفتگو کی اس تقریب کی صدارت ریاض نیازی صاحب نے فرمائی۔
مقررین میں پروفیسر مسرور قریشی، طاہرہ ردا، آرکیٹیکٹ عبدالرحمن سلیم، امین حیدر فرخ خواجہ، محبوب علی خان، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر، عابد رشید اوردیگر افراد تھے رضیہ فصیح احمد صاحبہ نے کلیدی خطاب کیا۔ طاہرہ ردا اور شگفتہ حسین نے رضیہ فصیح احمد صاحبہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے برج میڈیا اور عالمی دبستان ادب شگاگوں کی جانب سے تیار کردہ محترمہ رضیہ فصیح احمد کی تصویر کا پورٹریٹ جو کہ خصوصی طور پر آرٹسٹ سے تیار کروایا گیا تھا ان کی کتابوں کے ٹائٹلز کے خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ جسے محترم ریاض نیازی نے فریم کروایا تھا شکاگو کی تمام علمی ادبی تنظیموں کی جانب سے سابق رکن سندھ اسمبلی وکیل احمد جمالی نے پیش کیا جیسے شرکاء نے یادگار قرار دیا اور محترمہ رضیہ فصیح احمد نے پسند فرمایا ادبی تقریب کے بعد ڈنر اور پھر مشاعرے کی محفل رات گئے تک جاری رہی مشاعرے کی صدارت معروف بزرگ شاعر ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے فرمائی جب کہ مہمانان اعزازی ڈاکٹر منیر الزمان منیر اور جناب غلام مصطفی انجم تھے جس میں شگاگوں کے تمام شریک شعراء کرام نے حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر پرُتکلف ضیافت کا انتظام کیا گیا۔ زاہد نہاری کے شاندار پر لُطف ذائقہ دار کھانے اور گرم چائے نے محفل کا لطف دوبالا کر دیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International