تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

دودھ جلیبی، حلوہ پوری، پاے اور نہاری

Articles , Snippets , / Monday, October 7th, 2024

لاہوری خوش خوراک تو ہوتے ہی ہیں ذائقوں کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بھی ہیں دہی بڑے، چنا چاٹ، فروٹ چاٹ، گول گپے، ربڑی والا دودھ، باداموں والا دودہ، فالودے، طرح طرح کی مٹھائیاں، ہزار ذائقوں والے حلوہ جات، کڑکدار خستہ جلیبیاں یا پھر گراٹو جلیبیاں، سوہن حلوےیا بوندی والے لڈو، ہر طرح کے موسمی پھل یا نہاریاں، پاے اور ہریسے، زردے متنجن یا پھر کسٹرڈ، ٹرایفل، پڈنگ، آیس کریمی بہاریں، لالی پاپس، شگر کینڈیز،گولے گنڈے یا پھر پلاو سے بریانی اور بریانی سے کابلی پلاو تک، سبزی ترکاری سے آلو گوشت اور آلو گوشت سے کڑاہی گوشت، مٹن گوشت یا اچاری گوشت تک. لاہور اور زندہ دلان لاہور کی کیا ہی بات ہے.یہ کھانے کے بھی شوقین ہیں اور کھلانے کے بھی. ایسا ناممکنات میں سے ہے کہ آپ کسی لاہوری سے شرف ملاقات حاصل کریں اور وہ آپ کو اپنے کھانے یا چاے میں شامل نہ کرے. یہ بات ویسے ہی مشہور نہیں ہے کہ لہور، لہور اے یا پھر یہ کہ جنے لہور نہیں ویکھیا اوہ جمیا ای نہیں، لہوری کھابے تے لہوری سٹایل ساری دنیا توں کھرے تے سوہنے نے
مجھے اپنے لاہور سے اتنا پیار ہے کہ مجھے یہاں رہتے ہوئے ہر ہر غم میں قرار ہے، یہاں ہر خزاں بھی بہار ہے. یہاں بٹ کڑاہی کے چسکارے
یہاں پاے، ہریسے کرارے
ہم ہر پل کھانوں کے دوارے
مجھے اپنے والدین کی یہ بات بہت بھلی لگتی تھی کہ ان کے دل اور دستر خوان بڑے اور گھر کے دروازے ہمہ وقت عزیز، رشتہ داروں اور ضرورت مندوں کے لیے کھلے رہتے تھے اور یہ سب دنیاوی دکھاوے یادنیاداری کے لیے نہ تھا وہ اپنے دل دماغ اور روح کی آسودگی کے لیے یہ اہتمام کرتے تھے.
یونہی ہنستے ہوئے حل کرتے تھے
مسءلے اور مسائل کے انبار
کیا عجب دور کی محبت تھی.
اور محبت کا کوٹھے چڑھتا خمار
خیر پھر ہمیں وہ درس مہرو وفا اور مہمانوں کی خاطر مداری وراثت میں ملی تھی تو ہم نے بھی جی بھر کے اپنے مہمانوں کی مہمانداری کی اور کرتے ہیں.
مہمان رحمت ہوتا ہے
باران رحمت ہوتا ہے
اب جب میں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو مہمانوں سے اجتناب کرتے ہوئے مہمانوں سے بد تہذیبی کرتے ہوئے دیکھتی ہوں تو میری طبیعت برے طریقے سے خراب ہو جاتی ہے میری آنکھوں میں گرے آنکھوں کشادہ پیشانی، ستواں ناک، کھلے ہڈ پیروں اور سروقد بیگم نور احمد آ جاتی ہیں جو مہمانوں کی آمد کو اللہ پاک کی رحمت سے تشبیہ دیتے ہوئے سارے گھر میں رکھی ہوئی تمام کھانے کی چیزوں سے ٹیبل سجا دیتی تھیں.
ماں ہمیں بتاتی تھی
لوری سی سناتی تھی
جن سے رب خوش ہوتا ہے
جن سے راضی ہوتا ہے
ان گھروں میں بھیجتا ہے
مہمانان گرامی کو
اب تو لاہور بھی ون ون کے لوگوں سے بھر چکا ہے تو اگر آپ کو کوی تیوری چڑھا کے روکھے پھیکے انداز میں کوی ملے تو یہ مت سمجھ لیجیے گا کہ لاہوری لوگوں کا دماغ خراب ہو چکا ہے یا ان کی گردنوں میں سریا آ چکا ہے ایسا نہیں ہے جناب وہ لاہوری ہوتے ہی نہیں جو آپ کو تیور دکھاتے ہیں لاہوری تو لوگوں کو سر آنکھوں بٹھاتے ہیں. چاے ٹھنڈا ہی نہیں روٹی ٹکر بھی کھلاتے ہیں.
بات ہو رہی تھی لاہوری کھابوں کی بھلے شب دیگ ہو یا پھجے کے پاے، بھیا کے کباب ہوں یا ایمن آبادی برفی، layers کے میٹھے ہوں یا. Sweettoothکے کیک، بندو خان کے مزیدار کھانے ہوں یا ایم ایم عالم روڈ کے فوڈ پوائنٹس، اوڈی کی کافی ہو یا second cupکی چاے ڈھاکہ بھیا کی بریانی ہو یا قصوری فالودے اور اندرسے کھجور کے ملک شیک ہوں یا لیموں پانی کے کشکے لاہوری کھانے نرے ہی چسکے لاہوری فوڈ سٹریٹ ہو یا راہ چلتے ڈھابے، شہر لاہور کے کھانوں اور ذائقوں کا کوئی جواب نہیں.
لاہوری ذایقے
لاجواب کھانے ہیں
بے بہا پروانے ہیں
نام لکھ کے بھیجے ہیں
نام دانے دانے ہیں
دور دراز سے آنے والے
سونگھ سونگھ کے کھانے والے
سینکڑوں اڑانے والے
کب کہاں دیوانے ہیں
سچ بڑے سیانے ہیں
تیرے شہر دیاں ستے خیراں
دیگاں تے کڑاہیاں نت چڑھن
ایتھے پنکھ پکھیرو روز آون
جیہڑے سڑدے نیں اوہ خوب سڑن
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
naureendoctorpunnam@gnail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International