تازہ ترین / Latest
  Wednesday, October 23rd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

دیار غیر قطر میں یوم پاکستان کےحوالے سے تاثرات

Articles , Snippets , / Friday, March 22nd, 2024

تحریر۔۔محمد اسرار مالازئی
سرزمین قطر میں بھی اوور سیز پاکستانیوں کے تاثرات یوم پاکستان23 مارچ کے حوالے سے جذبہ حب الوطنی سے کم نہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کے لیے قربانیوں کا ایک ایسا سلسلہ موجود ہے جو ناقابل فراموش ہے۔23 مارچ کا دن اپنے دامن میں جہد مسلسل کی داستان سمیٹے ہے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں بھی ہے کہ انسان جہاں کہیں بھی رہتا ہو وطن کی محبت کم نہیں ہوتی۔اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں پاکستان کی اہمیت روشن مثال ہے۔سرزمین پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں ہی تو سرمایہ ہیں۔شاندار تاریخ اسی وقت لکھی جا چکی تھی جب لاہور کے مقام پر ایک جم غفیر میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔اسے اساس پاکستان کے نام سے موسوم کیا جاۓ تو بے جا نہ ہو گا۔دفاع وطن کے تقاضے بھی یہی ہیں کہ تمام پاکستانی ایک زنجیر کی کڑیاں بن کر لا ثانی کردار ادا کریں۔اس بات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کہ دیار غیر میں اوور سیز پاکستانیوں کے جذبات و احساسات بھی ایک ناقابل فراموش روایت ہے۔ایک زندہ دل قوم ہی تو اپنے ملک کے استحکام کے لیے کام کرتے ایک درخشاں مثال قائم کرتی ہے۔موجودہ منظرنامہ اسی بات کا اشارہ ہے کہ بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کام کیا جاۓ۔تعلیم کے فروغ سے ہی ترقی ممکن ہوتی ہے۔اس پر توجہ کی ضرورت بھی ہے۔ملک سے محبت اور الفت سے ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔بے لوث خدمات سے بہتری کے آثار پیدا ہوتے ہیں۔یہ بات تو بہت ہی خوش آئند ہے کہ دیار غیر میں رہنے والے والوں کے محبانہ جذبات ایک حقیقت سے کم نہیں۔ماضی کے دریچوں میں جھانک کر دیکھیں تو جدوجہد کی طویل داستان موجود ہے۔23مارچ 1940 کا دن روشن دن ہے۔اس دن ہی تو قیام پاکستان داغ بیل پڑی۔اس حقیقت کو فراموش بھی نہیں کیا جا سکتا کہ قرارداد پاکستان کی منظوری سے ہی ایک کامیابی تھی۔برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں ایک امنگ پیدا ہوئی۔اسی سے کامیابی کی راہ ہموار ہوئی۔قیام پاکستان قدرت کی طرف سے ایک بڑا انعام ثابت ہوا۔اکیسویں صدی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔آزاد قومیں اپنے مشاہیر کی خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام سے سراہتی ہیں۔اس روز یعنی 23مارچ کے دن قائد اعظم ؒ اور تمام اکابرین ملت کے نام خراج عقیدت کے پھول پیش کیے جاتے ہیں۔خدا کرے اس وطن پاک میں تعلیم ،صحت،زراعت،صنعت اور دیگر شعبوں میں ترقی ہو۔قوم میں اتفاق اور اتحاد پیدا ہو۔یوم پاکستان کے حوالے سے دیار غیر قطر کے رہنے والے پاکستانی کی حیثیت سے اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے۔کہ 23مارچ ایک یادگار دن ہے۔اس کی اہمیت کے پیش نظر محنت کا سفر عزم نو سے جاری رکھنا ہے جس میں اوور سیز پاکستانی بھی شامل ہیں۔اللہ اس وطن پاک کو سلامت رکھے۔
بقول شاعر:.
خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے اس گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International