Today ePaper
Rahbar e Kisan International

روٹری کلب آف کراچی اسٹار ڈسٹرکٹ 3271 کا جام کنڈو ملیر گوٹھ میں فری آئی کیمپ

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, September 2nd, 2025

rki.news

آنکھوں کا مفت معائنہ، چشموں اور ادویات کی تقسیم
کیمپ کی قیادت شازیہ عالم شازی(چارٹرڈ پریزیڈنٹ روٹری کلب کراچی اسٹار ڈسٹرکٹ چییر روٹری ٣٢٧١) نے کی
کراچی (جے آر میڈیا رپورٹ) شہر کی چمکتی سڑکوں اور روشن بازاروں سے دور، ملیر کے پسماندہ گوٹھ جام کنڈو میں زندگی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں یہاں ایک خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا جب روٹری کلب آف کراچی اسٹار ڈسٹرکٹ 3271 نے فلاحی جذبے کے تحت ایک فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا اس کیمپ کے انعقاد میں جہانِ رنگ انٹرنیشنل اور بز ٹوڈے کا بھی اشتراک شامل تھا،کیمپ کی قیادت شازیہ عالم شازی(چارٹرڈ پریزیڈنٹ نے کی، جو کلب ڈائریکٹراور ڈسٹرکٹ چیئر اور جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی چئیرپرسن بھی ہیں ان کے ہمراہ روٹرین نوشین عالم، بختاور،پرہیان، کلثوم ایشا سمیر عالم علی الطاف سلمی الطاف اور الطاف ایڈن اور دیگر اراکین شامل تھے
کیمپ میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی جن کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا، اور مریضوں کو فری چشمے، آئی ڈراپس اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔
ٹوٹل چار سو باہیس مریضوں کو چیک کیا گیا اور آٹھ مریض کیٹرک فیکو سرجری کے جھنیں ابراھیم ملیر اسپتال میں بھیجا گیا گوٹھ کی عورتیں، بچے اور بزرگ قطاروں میں کھڑے، امید بھری آنکھوں کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرتے دکھائی دیئے ،گوٹھ کے باسیوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ کیمپ ہمارے لیے امید کی کرن ہے، ایسے فلاحی اقدامات ہماری تکالیف کم کرتے ہیں اور احساس دلاتے ہیں کہ ہم معاشرے کا بھولا ہوا حصہ نہیں۔”
کیمپ میں کچھ کچھ خواتین دیگر بیماریوں مثلاً گردوں میں تکالیف، بلڈپریشر اور شوگرز کے چیک اپ کی امید لے کر پہنچیں جنھیں شازیہ عالم شازی نے بہترین مشورے اور ہدایات دیں انھوں نے گردوں کے مریضوں کو فوراً ایس آئی یو ٹی ہسپتال میں علاج کرانے کا مشورہ دیا۔
بعد ازاں نمائندہ جے آر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ عالم شازی نے کہا کہ “جام کنڈو جیسے دیہات میں اس قسم کی سرگرمیاں روشنی کی کرن سے کم نہیں روٹری کلب آف کراچی اسٹار کا یہ قدم ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ خدمتِ انسانیت ہی اصل عبادت ہے،کیمپ کی کامیابی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ روٹری کلب آف کراچی اسٹار کے اراکین خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہیں میڈم افشین نے شازیہ عالم شازی کو سندھ کی روایت خوبصورت اجرک پہنائی انہوں نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا جن میں کیمپ کے اسٹاف اور روٹرین شامل تھے انہوں کیمپ کے دوران نظم ضبط کو مثالی قرار دیا جس کے لیئے انہوں نے مقامی لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ میڈم افشین نے چاے کے ساتھ مزےدار لوازمات تمام کمیپ کے اسٹاف کو پیش کیے اور بہت خیال رکھ بھی رکھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International