rki.news
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 30جنوری 2026
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے انٹرویسٹی والی بال چیمپین شپ زون جے 2025-26 کے دوسرے روز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے فائنل میچ جیت لیا جبکہ این ایف سی ملتان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس چیمپین شپ میں جنوبی پنجاب کی پانچ یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان کو میزبانی کا موقع دیا۔ انہوں نے ٹیم ورک اور کامیابی کے جذبے کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو ایسے ایونٹس میں شرکت کی ترغیب دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل انسان کو نظم و ضبط سکھاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ قوت برداشت، ضبط نفس، اتفاق اور اطاعت کا بھی جذبہ پیدا کرتا ہے۔ڈائریکٹر سپورٹس، محمد ارقم اقبال نے ایچ ای سی کی کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹی کی جانب سے مزید کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔اس ایونٹ کا اختتام یونیورسٹی کمیونٹی میں کھیلوں کو فروغ دینے اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،محمد رفیق فاروقی،ڈاکٹر شمس مرتضی،ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر رب نواز کوثر سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply