rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 15نومبر 2025
محکمہ زراعت پنجاب کی سربراہی میں جاری گندم اگاؤ مہم جو کہ 7 نومبر کو شروع ہوئی تھی آج اپنے اختتام پذیر ہوئی۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے 350 طلباء و طالبات اور 12 پروفیسرز نے اس مہم میں بھر پور حصہ لیا۔ جامعہ کے طلباء اور طالبات کسانوں کے پاس جاتے رہے اور ان کو گندم لگانے اور ملکی خوراک کی ضروریات اور ان کی اہمیت بتاتے رہے۔ کسانوں کا جامعہ کے ساتھ ایک مستقل رابطہ قائم ہوا اور اس کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔طلباء و طالبات نے محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر پروگرامز اور روڈ شوز میں بھی حصہ لیا اور اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔
جامعہ زرعیہ،اس مہم کے اختتام کے بعد بھی کسانوں کی رہنمائی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔ رئیسِ جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی لیڈرشپ میں یونیورسٹی، زراعت اور کسانوں کی خدمت اور رہنمائی کرتی رہے گی۔
ریاض احمد ہراج
زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply