تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سابق صدر ریاست آزاد جموں کشمیر میر واعظ یوسف شاہ اور ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو خراج عقیدت

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Wednesday, March 27th, 2024

سابق صدر ریاست آزاد جموں کشمیر میر واعظ یوسف شاہ اور ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ مجلس کا اہتمام

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے زیر اہتمام دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی اس مواقع پر ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما مادر ملت و مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ اور ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

دعائے مجلس میں معروف کشمیری سکالر اور سیاسی رہنماء میر واعظ محمد یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر انہیں انکی مذہبی، سیاسی اور سماجی خدمات پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
میر واعظ محمد یوسف شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ میر واعظ کشمیر نے قرآن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
انسانی حقوق کے کارکن، ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کی برسی پر ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا بہیمانہ قتل کشمیریوں کے دلوں میں نقش ہے اور کشمیری عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے اہل خانہ 28 سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔ جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8مارچ 1996کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد 27مارچ 1996کو ان کی لاش سرینگر کے علاقے پادشاہی باغ کے قریب دریائے جہلم سے برآمدہوئی تھی۔ بھارتی فوجیوں نے جلیل اندرابی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے پر شہیدکر دیا تھا اور وہ آخری دم تک علاقے میں بھارتی فوجیوں کے جرائم پرشدید تنقید کرتے تھے مقررین نے کہا کہ بھارت کے جبری تسلط سے جموں و کشمیر کی آزادی تک اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر اپنا عملی رد ِ عمل ظاہر کرنا چاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی نامور انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیموں خاصکر ایمنسٹی انٹرنیشنل،ایشاء واچ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لیکر انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اپنی اخلاقی زمہ داریوں کو پورا کریں
عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔
اس موقع پر میرواعظ مولوی یوسف شاہ, ایڈوکیٹ جلیل اندرابی، اشفاق مجید وانی، ڈاکٹر عبداللہ گورو، بشیر صدیقی اور دیگر شہدائے کشمیرکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی گئی دیگر شرکا غلام محمد صفی، ، سید یوسف نسیم، پرفیسر محمد اشرف سہراف، الطاف حسین وانی، شیخ عبدلمتین، محمد رفیق ڈار، سنا والہ ڈار، امتیاز وانی، شیخ محمد یعقوب، نسار مرزا ، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدل ماجد، محمد اشرف ڈار، منظور احمد ڈار، مشتاق احمد بٹ، گلشن احمد، میاں مظفر، زاہد اشرف، نزیر احمد کرنای، محمد شفیع ڈاد، قاضی عمران، امتیاز بٹ، عطاءوللاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

امتیاز وانی
سیکرٹری اطلاعات
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International