Today ePaper
Rahbar e Kisan International

سلام

Poetry - سُخن ریزے , / Friday, July 4th, 2025

rki.news

یسے ذکر حسین لب پہ چلے میری آنکھوں سے بھی فرات بہے

روح مقتل بھی کانپ اٹھی تھی
جب وہ سبط نبی ص شہید ہوئے

حق کی خاطر کٹائ تھی گردن
ہر غلام یزید بھی یہ کہے

اور کوئ نہیں مثال ایسی خوں بہے اور چہرہ کھل اٹھے

بارگاہ خدا میں ہیں مقبول
ان کے پیاروں نے جتنے نوحے لکھے

یا حسین ! آج ہم ہیں شرمندہ
زخم کتنے دلاوروں نے سہے

پھر سے خانم عطا ہو ایک حسین
جو جہاں کے یزیدیوں سے لڑے

فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International