rki.news
رپورٹ:ہما ساریہ (شعبہ نشر و اشاعت، سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کراچی)
سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کا ماہانہ مسلسل سلسلے کی کڑی، 177واں ردیفی مشاعرہ حسبِ معمول گلستانِ جوہر میں مقبول زیدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اس مشاعرے کی ردیف “تر بتر” رکھی گئی تھی۔ صدارت کے فرائض محترم عبیداللہ ساگر نے انجام دیے جبکہ مہمانِ خصوصی محترم جمال احمد جمال اور مہمانِ اعزازی محترم نسیم کاظمی تھے۔ نظامت سید مقبول زیدی نے کی۔
محفل کا آغاز مغرب کی نماز کے بعد ڈاکٹر نور سہارن پوری کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ نعتیہ کلام بھی پیش کیا گیا جس کے بعد مقبول زیدی نے ردیف “تر بتر” پر اپنا کلام سنایا۔
دیگر شعرائے کرام میں اصغر علی سید، ہما ساریہ، شاہدہ ماہی، فہد زئی طور، عروج واسطی، محمود تاباں، بلال کریم عظیمی، خمار زیدی، کاشف متھراوی، مہتاب عالم مہتاب، نعیم انصاری، ڈاکٹر نور سہارن پوری، عدنان عکس، اسد ظفر، شارق رشید، آسی سلطانی، نسیم کاظمی، جمال احمد جمال اور عبیداللہ ساگر شامل تھے جنہوں نے اپنے اشعار سے محفل کو چار چاند لگا دیے محفل کے اختتام پر ہما ساریہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ آسی سلطانی کی دعا کے بعد حسبِ روایت طعام کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس طرح یہ بابرکت محفل آئندہ ماہ نئے ردیفی محفل تک کے لیے مؤخر کر دی گئی۔
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کا 177واں ماہانہ ردیفی مشاعرہ, ID: 35755
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Categories| Ad | wp_the_query |
|---|
| 8,21,3 | post_id: 35755 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Leave a Reply