تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سود کی لعنت اور اسکے نقصانات

Articles , / Sunday, October 13th, 2024

گلشن اختر میؤ
ننکانہ صاحب
بوڑھی نیک ماں نے بیٹے کی تعلیم کے لئے رقم سود پر لی اور پھر بیٹے کی آدھے سے زیادہ عمر سود کی رقم اتارنے میں لگ گئی اور پھر دنیا والے کہتے ہیں پتا نہیں اسے کیا غم تھا جو جواں موت مر گیا. %3 ماہانہ قرض لیکر کاروبار یا تعلیم پر پیسہ لگانا معاشی خود کشی کے مترادف ہے نتیجہ ذلالت کے سوا کچھ نہیں. سود پر چلنے والے ملک میں مہنگائی بڑھی اور ساتھ ہی ساتھ رزق معاش سے برکت اٹھ گئی کب کی اور ہم یہ سوچتے رہے کہ ہم نے ایسا کونسا گناہ کیا جو ہم پہ درپےدر آزمائش نازل ہونے لگی جب کہ یہ تو ہمارے سامنے کی بات ہے .(اللہ رب العزت فرماتے ہیں جس نے سود لیا اس نے مجھ سے جنگ کی). چھوٹی سی بات لیکن کتنا بڑا مسئلہ جنم دیتا ہے ساشے کا پیکٹ سکڑ کر 15 گرام رہے گیا ہے یعنی ایک کھانے کا چمچ لکھ رکھا ہوتا ہے کہ 3 افراد کے لئے دودھ ہے لیکن ہے 1 کپ کیلئے.شروع میں ساشے کا پیکٹ بڑا اور 6 افراد کے لئے مناسب ہوتا تھا. رحمت, برکت اٹھتی ہے تو میسر نعمتیں اسی طرح سکڑنے کے ساتھ غائب ہونے لگتیں ہیں. کیا لوگوں تمہیں خدا سے ڈر نہیں لگتا, گھٹن محسوس نہیں ہوتی تمہاری جہالت نے تمہارے سوئے ہوئے ضمیر چین کی نیند کیسے سلا دیتا ہے ؟؟کیا تمہیں غریب چہروں کی تھکن زادہ ارمان پریشان چہروں میں چھپی امید نظر نہیں آتی ؟؟ارشاد باری تعالیٰ (میں خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا) قرض میں جکڑی قوم اللہ سے سود کی جنگ لڑ نے میں مصروف ہے کھوکھلی تو ہو گی. میں نے ایکپرس ٹربیون میں کچھ روز قبل خبر پڑھی کے
‏”حکومت نے اب تک کی بلند ترین شرح سود پر کمرشل قرض لیا
‏حکومت نے 7 ارب ڈالر کے IMF پیکج کی منظوری کا اہل ہونے کے لیے ایک یورپین بینک سے 600 ملین ڈالر کے تجارتی قرضے کا معاہدہ کیا ہے،
‏جو کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ شرح سود ہے”
سود حکمران لیتے ہیں اور سود سمیت قرض غریب لوگوں کو اتارنا پڑتا ہے ٹیکس کی صورت میں تو کہیں بھاری فیسوں میں تو کہیں جان کی بازی لگا کر تو کہیں بچوں کو بھوک سے تڑپتا سسکتا دیکھ کر مارنا پڑتا ہے اور پھر اخبارات, ٹی وی میں نیوز آتی ہے فلاں نے فلاں شخص بھوک کے ڈر سے مار دیئے. ہم اس سود جیسی لعنت سے چھٹکارا کب حاصل کریں آخر ہم مسائل کو اُجاگر کرنے سے زیادہ انکا حل کب تلاش کریں؟؟
ارشاد باری تعالیٰ
“میں خیانت کرنے والے کو پسند نہیں کرتا “


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International