تازہ ترین / Latest
  Friday, January 24th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سوہنی دھرتی الخور کمیونيٹی قطر – پاکستان کرکٹ لیگ (پی سی ایل) سیزن-9 کامیابی سے جاری۔ 

Snippets , Sports - کھیل اور کھلاڑی , / Saturday, January 21st, 2023

تحریر۔۔۔ غلام فرید

سوہنی دھرتی الخور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے سینٹرل کمیٹی کے زیر نگرانی کھیلوں کی سالانہ تقریبات جاری ہیں۔ والی بال کے ٹورنامنٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے کے فوراً بعد، سوہنی دھرتی کھیلوں کی کمیٹی کے سپورٹس سیکرٹری نے 2022/2023 کے سیزن کے لیے  پاکستان کرکٹ لیگ پی سی ایل سیزن 9  کا باقاعدہ آغاز اکتوبر 2022 میں کیا۔ اس ٹورنامنٹ 150 سے زائد کھلاڑیوں کو 6 مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ مشہور پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے فارمیٹ پر کھیلا جاتا ہے۔ جس میں 6 ٹیمیں، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے جس میں لیگ کے مرحلے میں 30 میچز، پلے آف اور 18 فروری 2023 کو ہونے والا گرینڈ فائنل شامل ہے۔ پاکستان کی طرح بیرون ممالک پاکستانی دوسرے کھیلوں سے کرکٹ سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کی قیادت محمد خالد کر رہے ہیں جبکہ راؤ ندیم احمد کو گزشتہ سال 2021 کی رنر اپ ملتان سلطان کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ گلشن علی شیخ کراچی کنگز کی کپتانی کریں گئے، رانا محمد عاطف اسلام آباد یونائیٹڈ، نوید انور کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت اور حافظ محمد اقبال کو پشاور زلمی کی قیادت سونپی گئی ہے

ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں سید نصوح اختر، محمد حیات اور چوہدری عقیل رشید، تینوں تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کی تکنیکی چیزوں کو دیکھنے کی زمیداری سونپی گئی ہے جو ٹورنامنٹ کے درمیان ہونے والے تنازعات کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
چیئرمین سوہنی دھرتی شاہد محمود بھٹی اور صدر راؤ انعام الحق ڈسپلن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ غلام فرید، اسپورٹس سکریٹری سوہنی دھرتی مجموعی طور پر اس ٹورنامنٹ کے انچارج ہیں ۔

نویں ٹورنمنٹ کو شروع ہوئے آٹھ ہفتے ہو چکے ہیں۔ شائقین کو ہر میچ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔ زیادہ تر مقابلے، آخری گیند تک ختم ہوئے جس میں زبردست گیند بازی، چھکوں اور چوکوں کی بارش اور عمدہ فیلڈنگ سے کھلاڑیوں نے لوگوں سے داد وصول کی۔
سوہنی دھرتی الخور کا یہ ٹورنامنٹ ہر گزرتے سال کے ساتھ تکنیکی اعتبار سے بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں کی دلچسپی اور شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کھلاڑیوں کا جوش و جزبہ دیکھنے کے قابل ہے۔ سہولیات کے لحاظ سے یہ اب تک کا بہترین ٹورنامنٹ ہے۔ سوہنی دھرتی کی سینٹرل کمیٹی نے تمام ٹیموں کو انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ کٹ اور کرکٹ گیئرز مہیا کیے ہیں جن کا معیار بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں نیوٹرل امپائرنگ متعارف کرائی گئی ہے جس سے ٹورنامنٹ زیادہ شفاف ہو گیا ہے۔ بیٹنگ پاور پلے کو متعارف کرانے سے کھلاڑیوں نے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا جس سے میچوں کافی میں کافی جوش و خروش پیدا ہو رہا ہے۔

مین آف دی میچ کے لیے کرکٹ کی طرز پر خصوصی ٹرافیوں کا انتظام کیا گیا ہے جو ہر میچ کے اختتام پر مین آف دی میچ کو دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف کیٹیگریز مختلف ٹرافیاں اور انعامات جیسے کہ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، بہترین گیند باز، بہترین آل راؤنڈر، بہترین وکٹ کیپر، ابھرتے ہوئے کھلاڑی اور اچھی فیلڈنگ کرنے پر کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

ان دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد دخان، امسعید اور دوحہ سے شرکت کرتی ہے۔ سوہنی دھرتی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے مختلف اسٹالز کا اہتمام کرتی ہے۔ سوہنی دھرتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیس بک اور انسٹاگرام پر الخور میں منقد ہونے والے تمام کھیلوں کو مکمل کوریج دیتی ہے۔

سپورٹس سیکرٹری غلام فرید اور چیئرمین سوہنی دھرتی شاہد محمود بھٹی کرکٹ کے فروع کے لئے انتھک کوشش کرتے ہیں تاکہ ہر عمر کے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی پیدا ہو اور انکا ماننا ہے اسپورٹس کے ذریعے تمام دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے تاکہ اس کام کے دوران جو تناؤ پیدا ہوتا ہے اس کم کیا جائے اور سوہنی دھرتی کو مثالی کمیونٹی کے طور پر پیش کیا جا سکے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International