Today ePaper
Rahbar e Kisan International

شعور سکول سسٹم (کامل پور) ہری پور ماضی اور حال کے آٸینہ میں۔۔ایک جاٸزہ

Articles , Snippets , / Sunday, February 16th, 2025

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارٸین!فروغ تعلیم میں تعلیمی اداروں کا کردار مسلمہ ہے۔شعور سکول سسٹم (کامل پور)ہری پور کا شمار بھی خوبصورت اور بہترین طرز تعلیم کے حامل تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ایم۔ڈی۔چودھری محمد داد صاحب کی ذاتی دلچسپی اور بہترین عملہ کی محنت سے ادارہ میں بہترین تبدیلیوں کا تسلسل جاری ہے۔ماضی اور حال کے آٸینہ میں ادارہ مذکورہ میں عظیم محنت اور جدوجہد کی ناقابل فراموش داستان موجود ہے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آٸے روز رونما ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق بہترین حکمت عملی سے معماران قوم کو زیور تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔تعلیم چونکہ سب سے بڑی حقیقت ہے۔اس کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔اس کے تناظر میں شعور سکول سسٹم کامل پور ہری پور کی جدوجہد کامیابی کی ضامن ہے۔ادارہ کی سالانہ تقریبات میں سیاسی و سماجی شخصیات اور نامور ہستیوں کی خصوصی شرکت اور پذیراٸی ایک شاندار روایت چلی آرہی ہے۔محترم عبد اللہ صادق سابق ریکٹر جی۔آئی۔کے ٹوپی جیسی ہستیوں کی آمد شاندار روایت رہی ہے۔علاقاٸی سطح پر بچوں کی تعلیمی حالت بہتر دیکھنے کے لیے والدین کی ترجیحات بھی منفرد ہوتی ہیں۔معیار تعلیم٬اخلاقی تربیت٬اچھی عادات٬تربیت یافتہ اساتذہ٬طریقہ تعلیم٬تدریسی وساٸل٬جاٸزہ٬مثالی اور صحت مند تعلیمی ماحول ٬اچھی روایات٬گویا والدین ایک تمنا ایک خواب کی تکمیل چاہتے ہیں۔اور یہ بھی حقیقت ہے کہ حسن اخلاق٬تعمیر حیات٬وطن سے محبت٬قومی تشخص ٬نظریہ پاکستان سے الفت جیسے عوامل سے قوم کے معماران کی آگاہی بنیادی اساس اور وقت کی ضرورت ہے۔اساتذہ کا کردار تو بہت اہمیت رکھتا ہے۔بقول شاعر:-
”ہمارے خوں سے ہیں روشن چراغ لالہ و گل“
ایم۔ڈی۔محمد داد صاحب شعور سکول سسٹم اور عملہ پوری طرح کوشاں ہیں کہ عصر نو کے تقاضے پورے کیے جاٸیں۔شرح خواندگی میں اضافہ سے لے کر شعور کی بیداری اور زندگی کے نصب العین کی ترجمانی شعور سکول سسٹم کا منشور ہے۔ایک ہی نعرہ ہے”سنو بچو!اٹھاٶ بستہ
وہ دیکھو سکول کا ہے آگے رستہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International