Today ePaper
Rahbar e Kisan International

طاہر فراز نہیں رہے

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, January 25th, 2026

rki.news

25 جنوری کو دوپہر 1 بجے ممبئی سانتاکروز قبرستان میں دفن کیا جائیگا۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

طاہر فرازؔ کی رحلت اردو شاعری کے ایک باوقار، سادہ اور اثر آفریں لہجے کی خاموشی ہے۔
ان کا شعر دکھ، انا، وقت اور انسانی احساسات کو نہایت شفاف انداز میں بیان کرتا ہے۔
وہ کم کہتے تھے مگر دل تک بات پہنچا دیتے تھے۔
ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ و چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

گوشے بدل بدل کے ہر ایک رات کاٹ دی
کچے مکاں میں اب کے بھی برسات کاٹ دی

وہ سر بھی کاٹ دیتا تو ہوتا نہ کچھ ملال
افسوس یہ ہے اُس نے میری بات کاٹ دی

حالانکہ ہم ملے تھے بڑی مدّتوں کے بعد
اوقات کی کمی نے ملاقات کاٹ دی

جب بھی ہمیں چراغ میسّر نہ آسکا
سورج کے ذکر سے شبِ ظلمات کاٹ دی

دل بھی لہو لہان ہے، آنکھیں بھی ہیں اُداس
شاید اَنا نے شہ رگِ جذبات کاٹ دی

جادوگری کا کھیل ادھورا ہی رہ گیا
درویش نے شبیہ طلسمات کاٹ دی

ٹھنڈی ہوائیں، مہکی فضا، نرم چاندنی
شب تو بس اک تھی، جو تیرے ساتھ کاٹ دی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International