پر امن اور معتبر ادب کے فروغ کی تحریک عالمی کاروان ادب کے زیر اہتمام ایک 27 جولائی کی شام ان لائن زوم پر ایک شاندار “تہنیتی اجلاس برائے حاجی صاحبان و مشاعرہ” منعقد کیا گیا-
پروگرام کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے ہوا، مہمانوں کا استقبال جناب تنویر تاج نے مختصر تعارف کے ساتھ کیا، مسندِ صدارت پر ڈاکٹر عبید اقبال عاصم (ہند) براجمان رہے- افتتاحی خطاب جناب عامر اعظمی (صدر عالمی کاروان ادب) کے حصے میں آیا، خوبصورت ترنم میں
نعت شریف جناب مشیرالدین و طالبہ امتہ الملک نے پیش کئے-
نظامت جناب مظفر نایاب (چیرمین عالمی کاروان ادب) اور جناب مبصر ایمان (معتمد عالمی کاروان ادب) نے مشترکہ طور پر بے حد عمدگی کے ساتھ انجام دئیے-
*مہمانان خصوصی کو تہنیت پیش کی گئی، اس مقصد کے لئے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن پر مبارکباد اور مظفر نایاب کے کہے ہوے قطعات تاریخ مبصر ایمان کی بانی مترنم پیش ہوے اور بدست صدر اجلاس تہنیتی اسناد بھی پیش کئے گئے.
اجلاس کے پہلے حصہ میں
1- آن لائن رسمِ اجراء، سفر نامہ حج، “محمد کے شہر سے” مصنف ڈاکٹر راحت مظاہری کی خدمت میں تہنیت پیش کی گئی مظفر نایاب نے سفرنامہ سے منتخب اقتباسات پیش کرتے ہوے کہا کہ کتاب کے حق میں سامعین کا اشتیاق بڑھانے کے لئے یہ دلچسپ و مفید مضامین کے اقتباسات ممد و معاون ثابت ہونگے بعد ازاں کتاب کی پی ڈی یف شرکاء کی نذر کی گئی، مصنف ڈاکٹر راحت مظاہری نے سب کا شکریہ ادا کیا-
2-خطاب، بلبلِ شیریں سخن برائے مبصر ایمان، معتمد عالمی کاروان ادب پیش کیا گیا، بدست صدر اجلاس سند خطاب پیش کیا گیا، مظفر نایاب نے صاحب خطاب کے لئے زبردست اور متاثرکن نظم پیش کی، بلبلِ شیریں سخن* مبصر ایمان نے اس عزت افزائی کے لئے عالمی کاروان ادب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا –
دوسرا حصے میں
تہنیت برائے حاجی صاحبان پیش کی گئی اس کی فہرست یوں ہے-
1- الحاج فیض الحسان عارفی (معروف شاعر – سعودیہ)
2- الحاج محمد رشید الدین ماہر (والد ماجد، شاعر بلبلِ شیریں سخن مبصر ایمان)
3-الحاجہ انیس سلطانہ (والدہ ماجدہ، شاعر بلبلِ شیریں سخن مبصر ایمان)
4-الحاج شمشاد شاد (معروف شاعر – ناگپور)
5-الحاج محمد شمشاد (برادر شاعر نوشاد کامل)
6- الحاجہ میمون النساء (والدہ ماجدہ، شاعر نوشاد کامل)
7 اور 8 – محترم رضوان بدر صاحب اور محترمہ غزالہ صاحبہ (بھائی اور بھابی شاعر ضیاء عرشی)
تمام حاجی صاحبان کی خدمت میں بدست صدر اجلاس تہنیتی اسناد نہایت عمدگی کے ساتھ پیش ہوے، حاجی صاحبان نے بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عالمی کاروان کو سراہا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا-
بعد ازیں اجلاس کا تیسرا حصہ غیر طرحی مشاعرہ پر مشتمل رہا، ناظم مشاعرہ شاہد سنگار پوری نے خوبصورت انداز میں نظامت کی دنیا کے مختلف مقامات سے شریک شعرائے کرام نے اپنے منتخب کلام سے محفل مشاعرہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس مشاعرہ میں بزرگ شاعر جناب ریاض تنہاء جناب مظفر نایاب، جناب عامر اعظمی, جناب ضیا عرشی, جناب فیض الحسان عارفی، محترمہ رعنا شیریں, جناب مبصر ایمان, جناب تنویر تاج ,جناب محمد سہیل ندوی وفا ,جناب نوشاد کامل وغیرہ شریک تھے مشاعرہ کا اختتام صدارتی خطاب سے ہوا جناب صدر ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے شعراء کے کلام پر سیر حاصل تبصرہ کیا۔
جناب مظفر نایاب کے اظہار تشکر پر اس خوبصرت محفل کا اختتام ہوا۔
رپورٹ
تنویر تاج
کاغذ نگر ۔۔۔ انڈیا
Leave a Reply